Connect with us

تازہ ترین

امریکا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ 4 ارب ڈالر کی امداد روک دے گا، ٹرمپ کا اعلان

TRUMP AND NETANYAHU

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کے لیے سالانہ  4 ارب ڈالر کی امداد روک دے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت امریکا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کو دی جانے والی 4 ارب ڈالر کی سالانہ فنڈنگ بند کر دے گا۔

فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو اب اس فنڈنگ کی مزید ضرورت نہیں رہی اور یہ کہ کچھ ڈیموکریٹس اور بائیں بازو  کے سیاست دان اسرائیل کو دی جانے والی امریکی مالی امداد کو ریپبلکنز پر تنقید کرنے کے لیے ایک سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہے تھے۔

صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ’جہاں تک اسرائیل کو مالی امداد دینے کا تعلق ہے، نیتن یاہو اور میں نے ایک معاہدہ کیا ہے کہ ہم اسرائیل کو سالانہ 4 ارب ڈالر دیتے ہیں اور ہم نے مہینوں پہلے ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ ہم اسے روک رہے ہیں۔ ہم پہلے ہی اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ رواں سال کے اختتام تک ہم اسرائیل کو ادائیگی نہیں کریں گے۔ اب ہم تب ہی ان کی مدد کریں گے جب انہیں ضرورت ہوگی‘۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان پر اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بھی فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ ٹرمپ کا اشارہ کس مخصوص فنڈنگ کی طرف تھا۔ واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان سالانہ 3.8 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد کی فراہمی کے لیے طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کی مدت 2028 میں ختم ہو رہی ہے اور اس حوالے سے پہلے سے بات چیت جاری ہے کہ اس تاریخ کے بعد اسرائیل کو امریکا کی جانب سے دی جانے والی امداد کی نوعیت کیا ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’وہ جو چاہیں خرید سکتے ہیں، وہ جو چاہیں خرید سکتے ہیں۔ یورپ بھی ایسا ہی کر سکتا ہے۔ ہم دنیا کے بہترین ہتھیار بناتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مئی میں سی بی ایس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امید ظاہر کی تھی کہ وہ ایک دہائی کے اندر اسرائیل کا امریکی فوجی امداد پر انحصار ختم کر دیں گے۔ 

بعد ازاں جون میں ایک امریکی رکنِ کانگریس کو لکھے گئے ایک خط میں بھی نیتن یاہو نے تحریر کیا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل ’امداد حاصل کرنے والے ملک کے بجائے ایک شراکت دار کا کردار ادا کرے‘۔

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس کی کامیابی، ٹرمپ کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکن...

petrol-and-diesel-prices petrol-and-diesel-prices
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب...

ECC ECC
پاکستان2 گھنٹے ago

ای سی سی نے وزیراعظم کے وی وی آئی پی فلیٹ کیلئے نیا طیارہ خریدنے کیلئے رقم کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے وی وی آئی پی فلیٹ کیلئے...

jd-vance jd-vance
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی ہار کی وجہ ایران جنگ کو قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ...

us and israel us and israel
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی کے بعد اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو تین بڑے چیلنجز کا سامنا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست اور ڈیموکریٹس کے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں...

taxila-akmal taxila-akmal
پاکستان3 گھنٹے ago

ٹیکسلا: گانگو چیک پوسٹ پر نوجوان اکمل کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت، کئی روز گزرنے کے باوجود انصاف کا انتظار

ٹیکسلا (خصوصی رپورٹ: سید مشتاق حسین نقوی، بیورو چیف، صدائے سچ) ٹیکسلا کے نواحی علاقے گانگو چیک پوسٹ پر مبینہ...

Salman Akram Raja Salman Akram Raja
پاکستان3 گھنٹے ago

بانی چیئرمین کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو قبول نہیں، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے...

FFC FFC
پاکستان3 گھنٹے ago

ایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے "بہترین ای ایس...

Rana-Sanaullah Rana-Sanaullah
پاکستان3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی 28 ویں ترمیم اورصوبوں کوسپورٹ نہیں کرے گی، مشیر وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ غلط ہےکہ ہماری...

mujtaba-khamenei mujtaba-khamenei
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکی انتخابی نتائج سے واشنگٹن کی ایران دشمن پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،ایرانی سپریم لیڈر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج پر ردعمل آگیا۔...

Trending