پاکستان
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک
مستونگ (صداے سچ نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کےعلاقے کنک وادی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نےچوکی پرحملے کی بزدلانہ کوشش کی، سیکیورٹی فورسزکی فوری اورمؤثر کارروائی سے دودہشت گردوں ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فرارہونے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے تعاقب کے دوران مزید 7 خوارج مارے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب تربت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید دو دہشت گرد ٹھکانے لگا دیئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تربت کے علاقے جوسک میں آپریشن کیا۔ فتنۃ الہندوستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب اورعلاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان7 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

