پاکستان
سعودیہ کی سلامتی اور اسلام کے مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے مملکت کیساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم
نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کےلیے بھی باعثِ فخر ہے، پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی تاریخی، دیرینہ اور آزمودہ برادرانہ وابستگی پر فخرہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان کی قیادت میں پاکستان، سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ایک مزید مضبوط اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں ڈھل رہے ہیں جس کی بنیاد امن و سلامتی کے فروغ اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کےلیے ہماری مشترکہ وابستگی پر قائم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے حالیہ حملوں بالخصوص مقدس شہر مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی قابلِ مذمت کوشش کی گئی، حملوں کی پاکستان کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں مذمت کا اعادہ کرتا ہوں، حرمین شریفین کی حرمت، تقدس اور سلامتی کو لاحق کوئی بھی خطرہ دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کرتا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے عزم کے تحت اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے کھڑا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان7 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

