تازہ ترین
صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق
صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز ’ اونر 25‘ کو بازیاب کروا لیا ہے تاہم کارروائی کے دوران 5 کریو ممبرز جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں تین پاکستانی، ایک میانمار اور ایک بھارتی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہاز کے عملے کے ارکان میں 10 پاکستانیوں سمیت بھارتی،میانمار اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں۔ جہاز کے کپتان نے انصار برنی ٹرسٹ کی نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاز پر حملے کے باعث پانچ کریو ممبرز کی ہلاکت ہو گئی ہے، ہلاک ہونیوالوں میں 3 پاکستانی،1میانمار اور 1 بھارتی شامل ہے۔
جہاز کے سیکنڈ انجینئر حسین یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر،تھرڈ انجینئر محمود انصاری،رفیع اللہ خان جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی کریو ممبر تنویر اور میانمار کا چیف انجینئر بھی شامل ہے، حملے کے باعث چار افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں فورتھ انجینئر عثمان،عقیل ، امین اور ایک انڈونیشین شامل ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ جہاز کا اسٹیئرنگ خراب ہو گیا ہے،جہازکو دوسرے جہاز کے ذریعے باندھ کر لے جایا جا رہا ہے، حکومت سے بولیں کچھ کریں، میتیں دھوپ میں پڑی ہیں،یہاں کوئی انتظام نہیں، زخمی اسوقت جہازمیں ہیں،انکو ہسپتال لیکر جانا ہے۔
جہاز کریو ممبر نے کہا کہ یہاں میڈیکل اسسٹنس چاہیے،ہمیں فوری طورپر جہاز چاہیے تاکہ زخمی اور میتیں منتقل ہو سکیں، ہمارا گھر سے رابطہ منقطع ہے،ہمیں شہر vassaco لے جایا جا رہا ہے،جسکا راستہ تین دن کاہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

