پاکستان
پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، کابل دہشتگردی سے متعلق وعدے پورے کرے، عطا تارڑ
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مذاکرات میں ایک مرتبہ پھر ڈیڈلاک برقرار رہا، پاکستان کی جانب سے مذاکراتی عمل میں برادر ممالک ترکیہ اور قطر کے کردار کو سراہا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان پاک افغان تعلقات کو خطے کے امن کے لیے انتہائی اہم سمجھتا ہے، تاہم کابل انتظامیہ دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد میں ناکام رہی ہے۔
عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے عوام کے تحفظ، قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت، بلدیاتی نظام پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی بنیادی ذمہ داری افغانستان پرعائد ہوتی ہے اورکابل حکومت کو بین الاقوامی برادری کے سامنے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور کسی بھی دباؤ کے تحت پالیسی میں تبدیلی نہیں کرے گا۔
پاکستان افغان عوام سے خیر سگالی کا جذبہ رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ افغانستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال ملک بنے، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف اپنی سرزمین پر مؤثر کارروائیاں کیں اور دنیا نے اس کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کابل بھی عملی اقدامات کرے تاکہ دونوں ممالک امن و استحکام کی سمت آگے بڑھ سکیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

