تازہ ترین
کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملوں میں 3 سعودی شہری جاں بحق، طیارہ تباہ
ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ پر دو حملوں میں 3 سعودی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ تباہ ہوا جس میں 2 مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق پہلا حملہ ایئرپورٹ کی تنصیبات پر اور دوسرا حملہ ایک طیارے پر کیا گیا، ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ تباہ ہوا جس میں 2 مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔
سعودی ایئرلائن کی کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں عملے کے ایک رکن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ بیان کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے کے بعد آپریشنز بحال کردیے گئے، ایئر ٹریفک اب معمول کے مطابق جاری ہے۔
قبل ازیں حوثی باغیوں نے ایک بار پھر ریاض اور خمیس مشیط کو نشانے بنانے کی کوشش کی۔ ریاض میں فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو اتحادی افواج نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔
میزائل کا ملبہ گرنے سے اسکول اور میڈیکل کمپلیکس کونقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خمیس مشیط میں بھی اتحادی فوج نے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے۔
دو روز قبل بھی ریاض اور ابہا ایئرپورٹ پر گزشتہ روز حملوں میں تین افراد جاں بحق اور ایک پاکستانی سمیت 28 زخمی ہوئے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

