پاکستان
اسلام آباد میں پہلا مکمل کیش لیس ہفتہ وار بازار کا افتتاح کر دیا گیا
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعہ کے روز پاکستان کے پہلے کیش لیس کئے جانے والے ہفتہ وار بازار سیکٹر H-9 کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ممبر فنانس طاہر نعیم، چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ، سی ای او زندگی نعمان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران سمیت کثیر تعداد میں صارفین اور تاجروں نے شرکت کی۔
واضح رہے اسلام آباد کے سیکٹر H-9 میں قائم ہفتہ وار بازار میں باقاعدہ طور پر مکمل کیش لیس نظام کو نافذ العمل کردیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر H-9 ہفتہ وار بازار میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے ممبر فنانس اور چیف آفیسر ایم سی آئی کے ہمراہ سیکٹر H-9 بازار میں موجود اسٹالز سے کیش لیس طریقے کار کے مطابق ادائیگی بھی کی۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ صارفین/ شہریوں کو ڈیجیٹل طریقہ کار کے مطابق ادائیگیوں پر خصوصی رعایات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہیں بتایا گیا کہ کیش لیس نظام کو شہر کے تمام کمرشل مراکز اور شاپنگ سینٹرز، سمیت ہسپتالوں، ہوٹلوں، ریستورانوں اور اسلام آباد ائیرپورٹ میں بھی متعارف کروایا جارہا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے زندگی کے سی ای او ، ایم سی آئی، مرکزی و کمرشل بنکس کے نمائندگان سمیت اسلام آباد انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کے وژن کے مطابق شہریوں اور صارفین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس احسن قدم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سود سے پاک خیبر پختونخوا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیش لیس نظام نہ صرف ای-گورننس کے ماڈل کو اپنائے گا بلکہ عوام کو آسان، محفوظ، تیز اور شفاف ترین ادائیگیوں کی سہولیات بھی فراہم کرے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اس نظام سے شہریوں/ صارفین کو لین دین میں نہ صرف آسانی ہونگی بلکہ دارالحکومت اسلام آباد میں کیش لیس معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس جدید نظام کی کامیابی کیلئے بینکوں کو صارفین اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور رعایت بھی دینا ہوگی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام اسٹال ہولڈرز کے لائسنسز اور نرخ نامے ڈیجیٹل بورڈز پر نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کیش لیس نظام کے حوالے سے بھرپور عوامی آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر H-9 بازار میں خریداری کی عرض سے آئے ہوئے صارفین کو کیش لیس لین دین کے افادیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیش لیس نظام اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سے لین دین کا بنیادی مقصد شہریوں اور تاجروں دونوں کو یکساں فوائد پہنچانا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو کیش لیس و ڈیجیٹل نظام کے ذریعہ ہر قسم کے مالی لین دین کو محفوظ بنانا سمیت فراڈ و دھوکہ دہی سے بچانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلئے
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹر H-9 ہفتہ وار بازار میں کامیابی کیساتھ کیش لیس نظام کو نافذ العمل کرنا تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کو بین الاقوامی شہر بنانے کے مقاصد کے حصول کیلئے یہ اقدامات انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئیے!! ہم سب ملکر اس تاریخی اقدام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور اسلام آباد کو مکمل کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنائیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

