پاکستان
پاکستان میں 12 صوبوں کے قیام کی تجویز زیرِ غور، 28ویں آئینی ترمیم سے قبل ملک گیر ریفرنڈم کا امکان
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کے تحت ملک کو موجودہ چار صوبوں کے بجائے 12 انتظامی صوبوں میں تقسیم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت 28ویں آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں ریفرنڈم کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس تجویز کا بنیادی مقصد طرزِ حکمرانی کو بہتر بنانا، انتظامی امور میں تیزی لانا اور ملک کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔
مجوزہ آئینی ترمیم پر 2027ء کی پہلی ششماہی میں پیش رفت متوقع ہے، جبکہ اس حوالے سے ابتدائی تیاریوں کا آغاز آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تجویز کے مطابق پنجاب کو چار، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو تین، تین جبکہ سندھ کو دو صوبوں میں تقسیم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں صوبوں کی مجموعی تعداد 12 ہوجائے گی۔
تاہم یہ منصوبہ فی الحال ابتدائی غور و خوض کے مرحلے میں ہے اور نئے صوبوں کی حدود، انتظامی ڈھانچے اور آئینی طریقہ کار سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں آئینی ترمیم سے قبل ملک گیر ریفرنڈم کو اہمیت دی گئی ہے، تاکہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی رائے معلوم کی جاسکے اور اس بڑے فیصلے کو عوامی حمایت حاصل ہو۔
ذرائع کے مطابق اس تجویز کا مقصد کسی مخصوص صوبے کو نشانہ بنانا یا موجودہ صوبائی اکائیوں کی سیاسی و انتظامی حیثیت کم کرنا نہیں، بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی، انتظامی مشکلات اور ترقیاتی عدم مساوات کے پیش نظر حکومتی نظام کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔
منصوبے کے حامیوں کے مطابق چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام سے حکومتی اداروں کی عوام تک رسائی آسان ہوگی، بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر بنائی جاسکے گی اور مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی۔
ان کا مؤقف ہے کہ نئے صوبوں کے ذریعے مقامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبے ترتیب دینے، سرکاری اداروں کی کارکردگی کی نگرانی اور پسماندہ علاقوں میں سہولیات کی کمی دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ریفرنڈم کی تجویز کو نئے صوبوں کے معاملے پر سیاسی اختلافات سے آگے بڑھنے کی کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماضی میں اس معاملے پر مختلف سیاسی جماعتوں اور علاقائی حلقوں کی جانب سے تحفظات سامنے آتے رہے ہیں، جن میں صوبائی شناخت، انتخابی مفادات اور اختیارات کی تقسیم جیسے معاملات شامل ہیں۔
مجوزہ منصوبے کے تحت ریفرنڈم کے ذریعے عوامی حمایت حاصل کرنے کے بعد نئے صوبوں کی حدود، وسائل کی تقسیم، آئینی تحفظات اور انتظامی اختیارات کی منتقلی جیسے اہم معاملات پر سیاسی و پارلیمانی مشاورت درکار ہوگی۔
اس نوعیت کی تبدیلی کیلئے موجودہ آئینی ڈھانچے میں ترمیم اور صوبائی نمائندگی سمیت مالی و انتظامی معاملات پر وسیع تر اتفاقِ رائے بھی ضروری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی تصور نئے صوبوں کے قیام کو سیاسی مقابلے کے بجائے انتظامی اصلاحات کے طور پر آگے بڑھانا ہے، تاکہ عوام کو بہتر سرکاری سہولیات، ترقی کے یکساں مواقع اور حکومتی اداروں تک آسان رسائی فراہم کی جاسکے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

