Connect with us

پاکستان

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم، فوری اقدامات شروع

terbela dam

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) تربیلا ڈیم کے 1530 میگاواٹ کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے (تربیلا ففتھ ایکسٹینشن) میں پیش آنے والے واقعے کے بعد چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے 9 اور 10 نومبر کو منصوبے کا دورہ کیا اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے محکمانہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے فوری اصلاحی اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

دورے کے دوران ممبر واٹر واپڈا عاصم رؤف خان سمیت واپڈا کے اعلیٰ افسران، منصوبے کے کنٹریکٹر اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے۔ چیئرمین واپڈا نے منصوبے کے انٹیک اسٹرکچر، سرنگ، پاور ہاؤس اور دیگر اہم مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں انہیں کنسلٹنٹس، کنٹریکٹر اور واپڈا کی پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم نے واقعے کی موجودہ صورتحال اور اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعد ازاں چیئرمین واپڈا نے منصوبے کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی، جس میں واقعے کی ممکنہ وجوہات، فوری ردعمل، حفاظتی تدابیر اور منصوبے پر اس کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختصر، درمیانی اور طویل المدتی بنیادوں پر احتیاطی اقدامات اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

واپڈا کے مطابق فوری نوعیت کے اقدامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، جبکہ کنسلٹنٹس، کنٹریکٹر اور واپڈا کی ٹیموں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تربیلا کے مرکزی ڈیم یا اس کے کسی اہم اور حساس ڈھانچے کی مضبوطی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

چیئرمین واپڈا نے کنسلٹنٹس کو ہدایت کی کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے جامع اور تفصیلی رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے۔ انہوں نے کنسلٹنٹس، کنٹریکٹر اور واپڈا کی پراجیکٹ ٹیم کو اصلاحی اقدامات فوری مکمل کرنے اور ایک مؤثر ہنگامی منصوبہ (Contingency Plan) مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ اس واقعے کے باعث منصوبے کی مجموعی تکمیل میں ہونے والی ممکنہ تاخیر کو کم سے کم رکھا جاسکے۔

اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے واقعے کی مکمل اور جامع تحقیقات کے لیے محکمانہ انکوائری کا حکم بھی دیا۔

ادھر وزارت آبی وسائل نے بھی واپڈا سے واقعے کی ابتدائی جائزہ رپورٹ طلب کی تھی، جو 10 نومبر کو وزارت کو پیش کردی گئی۔ وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو، جو واقعے کے بعد سے مسلسل صورتحال کی نگرانی کررہے تھے، کو چیئرمین واپڈا نے ذاتی طور پر واقعے اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ 1530 میگاواٹ کا تربیلا ففتھ ایکسٹینشن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر 5 پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس اہم قومی منصوبے کے لیے عالمی بینک (World Bank) اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) مالی معاونت فراہم کررہے ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے ملک کی قومی بجلی پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

accident of school bus accident of school bus
پاکستان8 منٹس ago

گوجرانوالہ سے آنیوالی اسکول بس کو شوالہ میں حادثہ، ڈرائیور ہلاک، بچوں سمیت 30 افراد زخمی

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) مری سے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور...

iran canada iran canada
تازہ ترین17 منٹس ago

کینیڈا کی ایران کے 11 اداروں پر نئی پابندیاں، اہم تیل اور بینکنگ کمپنیاں بھی فہرست میں شامل

اوٹاوا (صداۓ سچ نیوز) کینیڈا نے ایران کی نیشنل آئل کمپنی، نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی اور بینک ملت سمیت 11...

whatsapp whatsapp
تازہ ترین18 منٹس ago

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ایک بہترین پرائیویسی فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ نے جون 2026 میں یوزر نیم فیچر متعارف کرایا تھا جو ابھی مکمل طور پر صارفین کو دستیاب...

AliPervaizMalik AliPervaizMalik
پاکستان22 منٹس ago

علی پرویز ملک سستی ایل این جی کیلئے قطر پہنچ گئے

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک وفد کے ہمراہ قطر پہنچ...

_Pete-Hegest_ _Pete-Hegest_
تازہ ترین32 منٹس ago

امریکا نے جنگ شروع نہیں کی، ایران نے 47 سال پہلے شروع کی تھی، پیٹ ہیگیستھ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) پینٹاگون میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوجی...

moon moon
پاکستان38 منٹس ago

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اعلامیہ کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس...

trump trump
تازہ ترین43 منٹس ago

میں ایک مذہبی شخص ہوں، اس لیے اصولی طور پر مجھے جنت میں جانا چاہیے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہےکہ وہ خودکو جنت کا مستحق سمجھتے ہیں لیکن  اس کے...

US Defense Secretary Pete Hegseth US Defense Secretary Pete Hegseth
تازہ ترین51 منٹس ago

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے مواخذے کی کوشش کو تماشا قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے منگل کے روز ایران جنگ میں اختیارات کے ناجائز استعمال...

elections elections
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، 3505 امیدوار میدان میں، سکیورٹی کے لیے 15 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامی...

terbela dam terbela dam
پاکستان1 گھنٹہ ago

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم، فوری اقدامات شروع

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) تربیلا ڈیم کے 1530 میگاواٹ کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے (تربیلا ففتھ ایکسٹینشن) میں...

Trending