پاکستان
نیٹلی بیکر پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد، سینیٹ کی منظوری کا انتظار
واشنگٹن (صدا ئے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر کے لیے موجودہ ناظم الامور نیٹلی بیکر کو نامزد کردیا ہے، تاہم ان کی باضابطہ تقرری امریکی سینیٹ کی توثیق سے مشروط ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق نیٹلی بیکر کی نامزدگی منظوری کے لیے امریکی سینیٹ کو ارسال کردی گئی ہے۔ سینیٹ کی جانب سے توثیق کے بعد وہ پاکستان میں امریکی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
نیٹلی بیکر جنوری 2025 سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس عہدے پر تعیناتی سے قبل وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی سفارت خانے کی ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکی ہیں۔
ان کے تعلیمی پس منظر میں پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری اور ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری شامل ہے۔ وہ امریکی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج سے 2017 میں گریجویشن بھی کر چکی ہیں۔
نیٹلی بیکر کی نامزدگی پاکستان اور امریکا کے سفارتی تعلقات کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔ سینیٹ کی منظوری کے بعد وہ باضابطہ طور پر اسلام آباد میں امریکی سفارتی مشن کی سربراہی سنبھالیں گی۔
واضح رہے کہ تاحال یہ نامزدگی ہے اور امریکی سینیٹ کی منظوری کے بعد ہی ان کی تقرری حتمی ہوگی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

