پاکستان
تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم، فوری اقدامات شروع
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) تربیلا ڈیم کے 1530 میگاواٹ کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے (تربیلا ففتھ ایکسٹینشن) میں پیش آنے والے واقعے کے بعد چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے 9 اور 10 نومبر کو منصوبے کا دورہ کیا اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے محکمانہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے فوری اصلاحی اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔
دورے کے دوران ممبر واٹر واپڈا عاصم رؤف خان سمیت واپڈا کے اعلیٰ افسران، منصوبے کے کنٹریکٹر اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے۔ چیئرمین واپڈا نے منصوبے کے انٹیک اسٹرکچر، سرنگ، پاور ہاؤس اور دیگر اہم مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں انہیں کنسلٹنٹس، کنٹریکٹر اور واپڈا کی پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم نے واقعے کی موجودہ صورتحال اور اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعد ازاں چیئرمین واپڈا نے منصوبے کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی، جس میں واقعے کی ممکنہ وجوہات، فوری ردعمل، حفاظتی تدابیر اور منصوبے پر اس کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختصر، درمیانی اور طویل المدتی بنیادوں پر احتیاطی اقدامات اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔
واپڈا کے مطابق فوری نوعیت کے اقدامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، جبکہ کنسلٹنٹس، کنٹریکٹر اور واپڈا کی ٹیموں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تربیلا کے مرکزی ڈیم یا اس کے کسی اہم اور حساس ڈھانچے کی مضبوطی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
چیئرمین واپڈا نے کنسلٹنٹس کو ہدایت کی کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے جامع اور تفصیلی رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے۔ انہوں نے کنسلٹنٹس، کنٹریکٹر اور واپڈا کی پراجیکٹ ٹیم کو اصلاحی اقدامات فوری مکمل کرنے اور ایک مؤثر ہنگامی منصوبہ (Contingency Plan) مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ اس واقعے کے باعث منصوبے کی مجموعی تکمیل میں ہونے والی ممکنہ تاخیر کو کم سے کم رکھا جاسکے۔

اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے واقعے کی مکمل اور جامع تحقیقات کے لیے محکمانہ انکوائری کا حکم بھی دیا۔
ادھر وزارت آبی وسائل نے بھی واپڈا سے واقعے کی ابتدائی جائزہ رپورٹ طلب کی تھی، جو 10 نومبر کو وزارت کو پیش کردی گئی۔ وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو، جو واقعے کے بعد سے مسلسل صورتحال کی نگرانی کررہے تھے، کو چیئرمین واپڈا نے ذاتی طور پر واقعے اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ 1530 میگاواٹ کا تربیلا ففتھ ایکسٹینشن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر 5 پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس اہم قومی منصوبے کے لیے عالمی بینک (World Bank) اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) مالی معاونت فراہم کررہے ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے ملک کی قومی بجلی پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

