Connect with us

پاکستان

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، 3505 امیدوار میدان میں، سکیورٹی کے لیے 15 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے

elections

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر اضافی نفری پنجاب سے بھی طلب کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات، انتخابی شیڈول پر عمل درآمد اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معزز ارکان، سیکرٹری وزارت داخلہ احمد رضا سرور، چیف کمشنر اسلام آباد لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کامران علی چیمہ، ایس ایس پیز آپریشنز، ایڈمن و سکیورٹی سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور مجموعی طور پر 3505 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن میں 110 خواتین بھی شامل ہیں۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 11 نومبر سے شروع ہوگا۔

الیکشن کمیشن حکام نے اجلاس کو بتایا کہ انتخابات کے لیے تمام ضروری انتخابی سامان کی خریداری مکمل کرلی گئی ہے جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ کمیشن انتخابی عمل کے بروقت انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

سیکرٹری وزارت داخلہ احمد رضا سرور نے اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ وزارت داخلہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

چیف کمشنر اسلام آباد لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے بتایا کہ تمام ریٹرننگ افسران کو انتخابی پروگرام کے مطابق آئین اور قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کی فہرست، ٹرانسپورٹیشن پلان اور سکیورٹی پلان کی تیاری پر کام جاری ہے، جبکہ ان کی تکمیل اور پولنگ اسٹیشنز کی فہرست کی اشاعت کے بعد متعلقہ دستاویزات الیکشن کمیشن کو فراہم کردی جائیں گی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کامران علی چیمہ نے بتایا کہ وہ انتخابی عمل کے تمام مراحل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ انتخابی عملے کو سہولت اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹیشن پلان کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے 15 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ اضافی نفری کی ضرورت پوری کرنے کے لیے پنجاب سے اہلکار طلب کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکیورٹی اور ٹرانسپورٹیشن پلان جلد از جلد کمیشن کو جمع کرائے جائیں تاکہ انتخابی انتظامات کا بروقت جائزہ لیا جاسکے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایت کی کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے مؤثر اور جامع انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسران کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطہ برقرار رکھیں اور انتخابی عمل کے ہر مرحلے سے الیکشن کمیشن کو باقاعدگی سے آگاہ کریں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری انتظامات جاری ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے انتخابی عمل کو آئین اور قانون کے مطابق مکمل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

accident of school bus accident of school bus
پاکستان5 سیکنڈز ago

گوجرانوالہ سے آنیوالی اسکول بس کو شوالہ میں حادثہ، ڈرائیور ہلاک، بچوں سمیت 30 افراد زخمی

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) مری سے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور...

iran canada iran canada
تازہ ترین9 منٹس ago

کینیڈا کی ایران کے 11 اداروں پر نئی پابندیاں، اہم تیل اور بینکنگ کمپنیاں بھی فہرست میں شامل

اوٹاوا (صداۓ سچ نیوز) کینیڈا نے ایران کی نیشنل آئل کمپنی، نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی اور بینک ملت سمیت 11...

whatsapp whatsapp
تازہ ترین9 منٹس ago

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ایک بہترین پرائیویسی فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ نے جون 2026 میں یوزر نیم فیچر متعارف کرایا تھا جو ابھی مکمل طور پر صارفین کو دستیاب...

AliPervaizMalik AliPervaizMalik
پاکستان14 منٹس ago

علی پرویز ملک سستی ایل این جی کیلئے قطر پہنچ گئے

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک وفد کے ہمراہ قطر پہنچ...

_Pete-Hegest_ _Pete-Hegest_
تازہ ترین23 منٹس ago

امریکا نے جنگ شروع نہیں کی، ایران نے 47 سال پہلے شروع کی تھی، پیٹ ہیگیستھ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) پینٹاگون میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوجی...

moon moon
پاکستان30 منٹس ago

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اعلامیہ کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس...

trump trump
تازہ ترین35 منٹس ago

میں ایک مذہبی شخص ہوں، اس لیے اصولی طور پر مجھے جنت میں جانا چاہیے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہےکہ وہ خودکو جنت کا مستحق سمجھتے ہیں لیکن  اس کے...

US Defense Secretary Pete Hegseth US Defense Secretary Pete Hegseth
تازہ ترین42 منٹس ago

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے مواخذے کی کوشش کو تماشا قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے منگل کے روز ایران جنگ میں اختیارات کے ناجائز استعمال...

elections elections
پاکستان52 منٹس ago

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، 3505 امیدوار میدان میں، سکیورٹی کے لیے 15 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامی...

terbela dam terbela dam
پاکستان1 گھنٹہ ago

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم، فوری اقدامات شروع

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) تربیلا ڈیم کے 1530 میگاواٹ کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے (تربیلا ففتھ ایکسٹینشن) میں...

Trending