Connect with us

پاکستان

ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے ملک گیر اسکریننگ اور جامع حکمت عملی ضروری ہے، مصطفیٰ کمال

Hepatitis-C

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان سے ہیپاٹائٹس سی کے مکمل خاتمے کے لیے ملک بھر میں اسکریننگ کے عمل کو مؤثر بنانے اور مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کا پھیلاؤ ایک بڑا عوامی صحت کا چیلنج ہے اور خدشہ ہے کہ ملک میں لاکھوں افراد ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے شروع کیے گئے قومی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اس پر مسلسل اور مؤثر انداز میں عملدرآمد ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق مریضوں کی بروقت تشخیص کے لیے باقاعدگی سے اسکریننگ، ادویات کی بلاتعطل فراہمی، معیاری تشخیصی سہولیات، تربیت یافتہ طبی عملے کی دستیابی اور نگرانی کا مؤثر نظام انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات، بالخصوص یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد جو مہنگے طبی ٹیسٹ کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے، خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ اسی طرح اپنے خاندان کی صحت کے حوالے سے فکرمند ماؤں اور طویل عرصے سے طبی معائنے سے گریز کرنے والے بزرگ شہریوں کے لیے مفت اسکریننگ اور علاج کی سہولیات انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفت تشخیص اور علاج کی فراہمی نہ صرف بیماری کی بروقت نشاندہی میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ متاثرہ افراد کو طویل علالت سے بچانے اور صحت یابی کے امکانات بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے خاتمہ ہیپاٹائٹس سی پر مضبوط ادارہ جاتی عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے تو یہ پاکستان کے شعبہ صحت میں ایک اہم اور دوررس نتائج کا حامل منصوبہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے قیمتی انسانی جانیں بچانے، غریب اور مستحق خاندانوں کو علاج معالجے کے بھاری اخراجات سے تحفظ فراہم کرنے اور پاکستان کو ہیپاٹائٹس سی سے پاک بنانے کے قومی ہدف کے حصول میں نمایاں پیش رفت ممکن ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

black-chickpeas black-chickpeas
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

روزانہ مٹھی بھر بھنے کالے چنے کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانیے

بازار میں دستیاب چپس، بسکٹ اور دیگر تیار اسنیکس کھانے کا رجحان عام ہے، لیکن ماہرینِ صحت کے مطابق ان...

Petrol Prices Petrol Prices
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن...

President asif zardari and Mohsin Naqvi President asif zardari and Mohsin Naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

صدرِ مملکت اور محسن نقوی کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، ایوان صدر کی وضاحت

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) ایوان صدر نے صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات سے متعلق ...

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان2 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس، پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت فالو اپ کمیٹی...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں...

air pollution air pollution
تازہ ترین2 گھنٹے ago

فضائی آلودگی بچوں کے لیے زہر قاتل، پھیپھڑوں کو برسوں تک نقصان پہنچنے کا خدشہ

فضائی آلودگی ماں کی کوکھ میں موجود بچوں اور کم عمر بچوں کے پھیپھڑوں کی نشو و نما کو متاثر...

Ahsan-Iqbal Ahsan-Iqbal
پاکستان2 گھنٹے ago

ابتدائی تعلیم بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے...

ishaq dar ishaq dar
پاکستان3 گھنٹے ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کا جائزہ لیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی...

Mossad Chief Mossad Chief
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کا دباؤ، موساد کے سربراہ امریکا پہنچ گئے، ایگزیوس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ کے مطابق  اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے ڈائریکٹر ایران جنگ کے...

President-Asif-Ali-Zardari President-Asif-Ali-Zardari
پاکستان3 گھنٹے ago

صدرِ مملکت کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی...

Trending