Connect with us

پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کا جائزہ لیا

ishaq dar

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی تنظیم نو کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے کو عالمی سطح پر مسابقتی، تجارتی اعتبار سے مستحکم اور بین الاقوامی شناخت کا حامل بحری ادارہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پی این ایس سی کی تنظیم نو کے مختلف پہلوؤں اور اسے ایک موثر، جدید اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ادارے میں تبدیل کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

شرکا نے ادارے کی عملیاتی کارکردگی بہتر بنانے اور کارپوریٹ گورننس کو بین الاقوامی بہترین معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم نو کا پورا عمل پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی معیارات کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ادارے کے تجارتی منافع اور مالیاتی فوائد کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے، پاکستان کی بحری تجارت اور لاجسٹکس کے نظام کو مضبوط بنانے اور قومی اقتصادی مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اور لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے عالمی شہرت یافتہ شپنگ اور مالیاتی مشیروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری بحری امور اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی.

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان7 منٹس ago

وزیراعظم کا پاکستان کو 2050 تک بڑی عالمی معیشت بنانے کا ویژن قابلِ ستائش ہے، صدر لاہور چیمبر آف کامرس

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر نے وزیراعظم شہباز شریف کے پاکستان...

Teeth Teeth
تازہ ترین18 منٹس ago

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بڑی خبر، دانتوں کو سہارا دینے والی ہڈیوں کی بحالی پر اہم تحقیق

ٹائپ ٹو ذیابیطس نہ صرف جسم کے مختلف اعضا بلکہ دانتوں اور منہ کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے...

Yousaf-Raza-Gillani Yousaf-Raza-Gillani
پاکستان23 منٹس ago

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا ذیابیطس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

اسلام آباد  (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےذیابیطس سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے عوامی...

ROBINA-KHALID ROBINA-KHALID
پاکستان32 منٹس ago

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا ذیابیطس کے عالمی دن پر پیغام

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد...

SAFF Football Championship SAFF Football Championship
پاکستان36 منٹس ago

پاکستان نے بنگلادیش کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان فٹبال ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلا دیش کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار...

samina mumtaz samina mumtaz
پاکستان37 منٹس ago

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جنیوا میں آئی پی یو انسانی حقوق کانفرنس میں شرکت، عملی اقدامات پر زور

جنیوا (صداۓ سچ نیوز) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے جنیوا میں...

police-line police-line
پاکستان49 منٹس ago

نوشہرہ؛ بکری چوری کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

نوشہرہ (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں بکری چوری کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے...

World Bank World Bank
پاکستان60 منٹس ago

عالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) عالمی بینک نے سندھ میں صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کے منصوبوں کے لیے 300...

Mohammad hanif abbasi Mohammad hanif abbasi
پاکستان1 گھنٹہ ago

وفاقی وزرائے ریلوے اور پارلیمانی امور کی ملاقات، ملکی معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد  (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیربرائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل...

yousaf-raza yousaf-raza
پاکستان2 گھنٹے ago

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا شمالی وزیرستان آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس...

Trending