تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں ایل این جی بردار ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، دھماکے کی اطلاع
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) لے جانے والا ایک ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز پر دھماکا ہوا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر ایک ایسے راستے سے گزر رہا تھا جسے ایرانی حکام نے ’’غیر مجاز اور خطرناک‘‘ قرار دیا ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر ٹینکر کا نام، اس کی ملکیت، منزل یا عملے کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکے کے نتیجے میں جہاز کو کتنا نقصان پہنچا یا کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔
تاحال اس واقعے سے متعلق آزادانہ تصدیق اور ٹینکر کی شناخت سامنے نہیں آئی۔
آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم سمندری گزرگاہ ہے، جہاں سے تیل اور قدرتی گیس کی بڑی مقدار دنیا کے مختلف ممالک تک پہنچائی جاتی ہے۔ اس علاقے میں کسی بھی فوجی یا بحری واقعے سے عالمی توانائی کی ترسیل اور جہاز رانی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

