Connect with us

پاکستان

شمالی وزیرستان، خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

North Waziristan Operations

شمالی وزیرستان (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گرد و نواح میں کارروائیوں کے دوران 16 خوارج ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں گزشتہ 12 گھنٹوں میں 16 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علی خیل میں 12 خوارج مارے گئے، ان ہلاک خوارج میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 2 افغان شہری بھی شامل تھے جبکہ میر علی اور دتہ خیل میں بھی 2، 2 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 بہادر جوانوں حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

43 سالہ حوالدار عصمت علی شہید کا تعلق ضلع صوابی اور 32 سالہ نائیک آفتاب علی شہید کا تعلق ضلع مردان سے تھا، دونوں جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران خوارج کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ ہلاک خوارج معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں موجود باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

diabetes-2 diabetes-2
پاکستان3 منٹس ago

پاکستان زیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا

پاکستان زیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، ملک میں شوگر کےمریضوں کی تعداد...

Ahsan Tahir Ahsan Tahir
پاکستان18 منٹس ago

اینکر ربیعہ قتل کیس، ملزم احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن طاہر کے مبینہ قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی...

faisal karim faisal karim
پاکستان19 منٹس ago

خیبرپختونخوا میں سونےکی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنےکا فیصلہ کرلیا، فیصل کریم کنڈی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائننگ کے...

North Waziristan Operations North Waziristan Operations
پاکستان32 منٹس ago

شمالی وزیرستان، خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گرد و نواح میں کارروائیوں کے دوران 16 خوارج...

Sheikh Hasina Sheikh Hasina
تازہ ترین51 منٹس ago

بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے کونسی شرائط رکھ دیں؟

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی دسمبر میں واپسی کے لیے شرائط...

joebiden and netanyahu joebiden and netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

جو بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ جنگ کے دوران...

Mustafa Kamal Mustafa Kamal
پاکستان1 گھنٹہ ago

نئے صوبے بنانا نہ غیر آئینی ہے اور نہ ہی غیر قانونی، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک ہنرمند نرسز کو بہت زیادہ...

Under-19 Asia Cup Final Under-19 Asia Cup Final
پاکستان1 گھنٹہ ago

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلیے 338 رنز کا ہدف

الامیرات (صداۓ سچ نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے...

Polo World Cup Zone E Polo World Cup Zone E
پاکستان2 گھنٹے ago

پولو ورلڈکپ زون ای کوالیفائرز، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے پولو ورلڈکپ زون ای کوالیفائرز میں بھارت کو شکست دے دی۔ نائیجیریا میں...

oil-tanker-caught-fire-in-strait-of-hurmuz oil-tanker-caught-fire-in-strait-of-hurmuz
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ، آگ بھڑک اٹھی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تین آئل...

Trending