Connect with us

پاکستان

بنوں؛  پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک

kpk police

بنوں (صداے سچ نیوز) بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں پولیس کی بروقت کارروائی میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کو سراہا ہے۔

فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے گزشتہ نصف شب چوکی کنگر پل پر بزدلانہ حملہ کیا، تاہم بیدار اور چوکس پولیس اہلکاروں نے دفاعی حکمت عملی کے تحت مؤثر جواب دیا۔ بنوں پولیس کی بروقت اور فوری کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی تازہ دم دستوں کی کمک، کوئیک رسپانس فورس اور سی ٹی ڈی نے جائے وقوع پہنچ کر کلیئرنس آپریشن کیا۔ اس دوران 4 خوارج کی لاشیں ملیں، جن سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے خوارج کے بزدلانہ حملے کا بروقت اور فوری جواب دینے پر بنوں پولیس کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو کامیابی سے پسپا کرنا ہمارے جوانوں کی اعلیٰ تربیت اور جانبازی کا ثبوت ہے۔ دہشتگردوں کے لیے خیبرپختونخوا کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، ان کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، محسن نقوی

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس چوکی پر خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو سراہا  ہے۔

انہوں نے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے جرات کے ساتھ خوارجیوں کا حملہ ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

kpk police kpk police
پاکستان21 منٹس ago

بنوں؛  پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک

بنوں (صداے سچ نیوز) بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس...

KPK Information Adviser Samar Haroon Bilour. KPK Information Adviser Samar Haroon Bilour.
پاکستان32 منٹس ago

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف نیب کارروائیاں تیز، متعدد افراد کو نوٹسز جاری

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف نیب کی تحقیقات میں تیزی آگئی۔ مشیر...

traffic-police traffic-police
پاکستان43 منٹس ago

لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ٹریفک پولیس نے...

Qudrat Ullah Shahab spiritual journey (Hazrat Fatima Zahra SA) Qudrat Ullah Shahab spiritual journey (Hazrat Fatima Zahra SA)
ایکسکلوسِو1 گھنٹہ ago

قدرت اللہ شہاب کا حیرت انگیز روحانی واقعہ؛ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا سے منسوب پیغام نے انہیں سرشار کر دیا

جرمنی میں مقیم بھابھی نے خواب میں حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت اور قدرت اللہ شہاب کی...

women-arrest women-arrest
پاکستان1 گھنٹہ ago

لاہور، 2خواتین کا کم سن بچی پر بدترین تشدد، گلے پر چھری چلانے کی کوشش کا الزام، مرکزی ملزمہ گرفتار

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہورکی نشتر کالونی میں کم سن بچی نور فاطمہ پر تشدد کا  مقدمہ درج کرکے مرکزی...

Salman Akram Raja Salman Akram Raja
پاکستان1 گھنٹہ ago

سلمان اکرم راجہ نے وکلا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر شکوک کا اظہار کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وکلا کی جیل میں بانی...

MISSILE MISSILE
تازہ ترین2 گھنٹے ago

معمولی جارحیت کا جواب بھی تباہ کن حملوں سے دیں گے، پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کی مخالفین کو وارننگ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد واحدی نے خبردار کیا ہے...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ٹرمپ ایران جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے، امریکی اخبار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے، تاہم...

Trump، Xi Jinping and Putin Trump، Xi Jinping and Putin
تازہ ترین2 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ چین میں شی جن پنگ اور پیوٹن سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین میں شی جن پنگ...

black-chickpeas black-chickpeas
تازہ ترین14 گھنٹے ago

روزانہ مٹھی بھر بھنے کالے چنے کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانیے

بازار میں دستیاب چپس، بسکٹ اور دیگر تیار اسنیکس کھانے کا رجحان عام ہے، لیکن ماہرینِ صحت کے مطابق ان...

Trending