Connect with us

تازہ ترین

بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے کونسی شرائط رکھ دیں؟

Sheikh Hasina

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی دسمبر میں واپسی کے لیے شرائط رکھ دیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت چاہتا ہے کہ بنگلا دیشی فوج معزول وزیرِ اعظم کی واپسی کی نگرانی کرے اور ڈھاکا انہیں نئے مقدمے کی ضمانت دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 2 سال قبل جب بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل ہجوم نے شیخ حسینہ کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا تو وہ بنگلا دیشی فوجی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اب انہوں نے دسمبر میں بنگلا دیش واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نئی دہلی اس منصوبے سے اتفاق کرتا ہے، تاہم وہ عوامی لیگ کی سربراہ کی سلامتی اور انہیں منصفانہ ٹرائل کا موقع فراہم کرنے سے متعلق بعض ضمانتیں چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کچھ عرصے سے جلا وطنی کی زندگی گزارنے والی شیخ حسینہ کی وطن واپسی کے لیے قابلِ عمل راستہ تلاش کر رہا ہے۔

بھارت یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ شیخ حسینہ کی وطن واپسی کے وقت ان کی جان اور سلامتی کو خطرہ لاحق نہ ہو۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شیخ حسینہ نے نئے پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کے حصول کے لیے بنگلادیشی حکومت کو درخواست جمع کرائی ہے، جلاوطنی کے بعد ان کا بنگلا دیشی حکومت سے پہلی مرتبہ باضابطہ رابطے کا آغاز ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Sheikh Hasina Sheikh Hasina
تازہ ترین18 منٹس ago

بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے کونسی شرائط رکھ دیں؟

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی دسمبر میں واپسی کے لیے شرائط...

joebiden and netanyahu joebiden and netanyahu
تازہ ترین28 منٹس ago

جو بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ جنگ کے دوران...

Mustafa Kamal Mustafa Kamal
پاکستان41 منٹس ago

نئے صوبے بنانا نہ غیر آئینی ہے اور نہ ہی غیر قانونی، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک ہنرمند نرسز کو بہت زیادہ...

Under-19 Asia Cup Final Under-19 Asia Cup Final
پاکستان53 منٹس ago

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلیے 338 رنز کا ہدف

الامیرات (صداۓ سچ نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے...

Polo World Cup Zone E Polo World Cup Zone E
پاکستان2 گھنٹے ago

پولو ورلڈکپ زون ای کوالیفائرز، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے پولو ورلڈکپ زون ای کوالیفائرز میں بھارت کو شکست دے دی۔ نائیجیریا میں...

oil-tanker-caught-fire-in-strait-of-hurmuz oil-tanker-caught-fire-in-strait-of-hurmuz
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ، آگ بھڑک اٹھی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تین آئل...

kpk police kpk police
پاکستان3 گھنٹے ago

بنوں؛  پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک

بنوں (صداے سچ نیوز) بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس...

KPK Information Adviser Samar Haroon Bilour. KPK Information Adviser Samar Haroon Bilour.
پاکستان3 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف نیب کارروائیاں تیز، متعدد افراد کو نوٹسز جاری

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف نیب کی تحقیقات میں تیزی آگئی۔ مشیر...

traffic-police traffic-police
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ٹریفک پولیس نے...

Qudrat Ullah Shahab spiritual journey (Hazrat Fatima Zahra SA) Qudrat Ullah Shahab spiritual journey (Hazrat Fatima Zahra SA)
ایکسکلوسِو3 گھنٹے ago

قدرت اللہ شہاب کا حیرت انگیز روحانی واقعہ؛ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا سے منسوب پیغام نے انہیں سرشار کر دیا

جرمنی میں مقیم بھابھی نے خواب میں حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت اور قدرت اللہ شہاب کی...

Trending