تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ، آگ بھڑک اٹھی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ جہاز مبینہ طور پر اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دو آئل ٹینکرز نے اپنے ریڈار اور مقام کی نشاندہی کرنے والے نظام بند کر رکھے تھے اور خفیہ طور پر غیر مجاز راستے سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بیان کے مطابق دونوں جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔
ایران کی روایتی بحریہ نے الگ بیان میں کہا کہ ایک اور آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع غیر محفوظ اور ممنوعہ قرار دیے گئے علاقے سے گزر رہا تھا۔ اس جہاز کے ٹریکنگ اور شناختی نظام بھی بند تھے۔
ایرانی بحریہ کے مطابق تیسرا جہاز بھی بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ کی زد میں آگیا اور اسے اپنا سفر روکنا پڑا۔
ایران نے فروری میں امریکا کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے اپنی اجازت کو ضروری قرار دے رکھا ہے۔ تہران کا مؤقف ہے کہ غیر مجاز طریقے سے گزرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔
تاہم ایرانی حکام کے ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ متاثرہ آئل ٹینکروں کے نام، ان پر موجود عملے کی صورت حال اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق بھی فوری طور پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

