Connect with us

پاکستان

لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

traffic-police

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ٹریفک پولیس نے آن لائن رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں سے ایک لاکھ سے زائد ڈرائیورز کا ڈیٹا طلب کرلیا۔

سی ٹی او لاہورسید عبدالرحیم شیرازی کےمطابق ٹریفک پولیس نے 10 ہزار کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا،جن میں سے 2 ہزار 50 ڈرائیورز ریکارڈ یافتہ نکلے،جن کے خلاف مجموعی طور پر 3 ہزار 700 مقدمات درج تھے۔ سی ٹی او نے تمام آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کے نمائندوں کو ڈرائیورز کا مکمل ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکام کےمطابق مسافروں،خصوصاً خواتین کے محفوظ سفر کے لیے سنگین جرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ ڈرائیورز کو آن لائن کیب چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو گاڑیوں میں ڈیش کیم، ٹریکر اور کیو آر پینک بٹن نصب کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات نہ اپنانے والی آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کی جائے گی،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مسافروں اور ڈرائیورز کی مؤثر نگرانی، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kpk police kpk police
پاکستان5 منٹس ago

بنوں؛  پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک

بنوں (صداے سچ نیوز) بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس...

KPK Information Adviser Samar Haroon Bilour. KPK Information Adviser Samar Haroon Bilour.
پاکستان16 منٹس ago

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف نیب کارروائیاں تیز، متعدد افراد کو نوٹسز جاری

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف نیب کی تحقیقات میں تیزی آگئی۔ مشیر...

traffic-police traffic-police
پاکستان27 منٹس ago

لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ٹریفک پولیس نے...

Qudrat Ullah Shahab spiritual journey (Hazrat Fatima Zahra SA) Qudrat Ullah Shahab spiritual journey (Hazrat Fatima Zahra SA)
ایکسکلوسِو52 منٹس ago

قدرت اللہ شہاب کا حیرت انگیز روحانی واقعہ؛ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا سے منسوب پیغام نے انہیں سرشار کر دیا

جرمنی میں مقیم بھابھی نے خواب میں حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت اور قدرت اللہ شہاب کی...

women-arrest women-arrest
پاکستان53 منٹس ago

لاہور، 2خواتین کا کم سن بچی پر بدترین تشدد، گلے پر چھری چلانے کی کوشش کا الزام، مرکزی ملزمہ گرفتار

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہورکی نشتر کالونی میں کم سن بچی نور فاطمہ پر تشدد کا  مقدمہ درج کرکے مرکزی...

Salman Akram Raja Salman Akram Raja
پاکستان60 منٹس ago

سلمان اکرم راجہ نے وکلا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر شکوک کا اظہار کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وکلا کی جیل میں بانی...

MISSILE MISSILE
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

معمولی جارحیت کا جواب بھی تباہ کن حملوں سے دیں گے، پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کی مخالفین کو وارننگ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد واحدی نے خبردار کیا ہے...

trump trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ ایران جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے، امریکی اخبار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے، تاہم...

Trump، Xi Jinping and Putin Trump، Xi Jinping and Putin
تازہ ترین2 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ چین میں شی جن پنگ اور پیوٹن سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین میں شی جن پنگ...

black-chickpeas black-chickpeas
تازہ ترین13 گھنٹے ago

روزانہ مٹھی بھر بھنے کالے چنے کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانیے

بازار میں دستیاب چپس، بسکٹ اور دیگر تیار اسنیکس کھانے کا رجحان عام ہے، لیکن ماہرینِ صحت کے مطابق ان...

Trending