پاکستان
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف نیب کارروائیاں تیز، متعدد افراد کو نوٹسز جاری
پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف نیب کی تحقیقات میں تیزی آگئی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کے مطابق نیب نے 13 نومبر کو دو اہم انکوائریوں کے سلسلے میں متعدد افراد کو نوٹسز جاری کردیے۔
ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے اہلخانہ کی کاروباری شراکت داریوں سے متعلق ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر امجد علی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ثمر ہارون بلور کے مطابق ڈاکٹر امجد علی کے خلاف جاری انکوائری میں 9 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری کے معاملے پر 5 افراد کو بطور گواہ طلب کیا گیا ہے، مذکورہ جائیداد کی خریداری کے لیے کی جانے والی 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کی چھان بین جاری ہے۔
ثمر بلور کا کہنا تھا کہ نیب نے پانچوں افراد کو 19 نومبر کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کردیا جبکہ ڈاکٹر امجد علی کے کیس میں دوسرا کال اپ نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک گواہ کو 17 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جبکہ 4 نجی کمپنیوں کا بینک ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

