پاکستان
اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 15 افسران کے تقرر و تبادلے
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے 15 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق مختلف سرکلز اور اہم شعبوں میں افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق نوشیروان احسن منہاس اور علی رضا قریشی سمیت دو افسران کو سی پی او کلوز کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت کیپٹن (ر) سہیل امین کو سیکرٹریٹ سرکل، محمد نعمان کو کورال سرکل جبکہ دُرِ تباش کو کوہسار سرکل میں ایس ڈی پی او تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح محمد آصف کو رمنہ سرکل، سہیل احمد اعوان کو انڈسٹریل ایریا سرکل اور نور الاسلام کو شہزاد ٹاؤن سرکل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
دیگر افسران کے بھی تبادلے کرتے ہوئے انہیں سکیورٹی، آپریشنز، ٹریفک، پولیس ہیڈکوارٹرز، فیڈرل پریزن، ٹیلی کمیونیکیشن اور اے آر ایف سمیت مختلف شعبوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ تمام تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

