پاکستان
اسلام آباد میں مردہ اور حرام جانوروں کے گوشت کی فروخت کے واقعات کا مستقل خاتمہ جدید سلاٹر ہاؤس کے قیام سے ہی ممکن ہے، خورشید احمد قریشی
اسلام آباد (صداے سچ نیوز) لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شاہد امین نے کی۔ اجلاس میں آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور ممبر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز جناب جمیل میمن،جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری و نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز سردار ظہیر احمد ڈاکٹر یاسر اور ڈاکٹر طاہر نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد میں جدید ترین اسٹیٹ آف دی آرٹ سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خورشید احمد قریشی نے سوال اٹھایا کہ جب سی ڈی اے کے ماسٹر پلان میں اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون فور (I-11/4) میں سلاٹر ہاؤس کی تعمیر شامل ہے تو پھر اس اہم منصوبے پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جا رہا؟ منصوبے میں مسلسل تاخیر کی وجوہات کیا ہیں اور اس کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کون ہیں؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منصوبے میں تاخیر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے، ان سے جواب طلب کیا جائے اور غیر ضروری تاخیری حربوں کا فوری سدباب کیا جائے۔
خورشید احمد قریشی نے کہا کہ اسلام آباد کے تقریباً 30 لاکھ شہریوں کو صاف، معیاری، محفوظ اور تصدیق شدہ حلال گوشت کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ شہر میں مردہ جانوروں، حرام جانوروں اور مضرِ صحت گوشت کی فروخت کے واقعات مسلسل تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران اطلاعات کے مطابق تقریباً 800 کلوگرام مضرِ صحت، مردہ اور حرام جانوروں کا گوشت جبکہ بعض زندہ حرام جانور بھی برآمد کیے گئے۔ یہ واقعات متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور موجودہ نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے صدر مملکت جناب آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ جناب سید محسن نقوی سے پرزور مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون فور میں سی ڈی اے کے ماسٹر پلان کے مطابق فوری طور پر جدید ترین اسٹیٹ آف دی آرٹ سلاٹر ہاؤس تعمیر کیا جائے، جہاں جانوروں کی طبی جانچ، حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ذبح، گوشت کی مکمل تصدیق، صفائی ستھرائی اور سرکاری نگرانی میں گوشت کی ترسیل کا باقاعدہ نظام موجود ہو۔
خورشید احمد قریشی نے مزید کہا کہ جو عناصر مردہ جانوروں، حرام گوشت اور مضرِ صحت گوشت کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، انہیں کسی صورت رعایت نہ دی جائے۔ ایسے عناصر کے خلاف فوری مقدمات درج کرکے سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں چوراہے پر سرعام عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ آئندہ کوئی شہریوں کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنے کی جرأت نہ کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے ان افسران اور اہلکاروں کا بھی احتساب کیا جائے جو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں غفلت یا لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک اسلام آباد میں جدید ترین اسٹیٹ آف دی آرٹ سلاٹر ہاؤس قائم نہیں کیا جاتا، غیر قانونی ذبح، مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت اور غیر معیاری گوشت کی سپلائی جیسے واقعات پر مستقل قابو پانا مشکل رہے گا۔ ان واقعات کے سدباب کا واحد مؤثر اور دیرپا حل آئی الیون فور میں جدید سلاٹر ہاؤس کا قیام ہے۔ حکومت اس اہم عوامیمنصوبے کو مزید تاخیر کا شکار کرنے کے بجائے فوری طور پر عملی جامہ پہنائے تاکہ اسلام آباد کے 30 لاکھ شہریوں کو محفوظ، صاف، معیاری اور تصدیق شدہ حلال گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

