تازہ ترین
جوہری بریف کیس کیا ہے؟ سربراہانِ مملکت اسے ساتھ کیوں رکھتے ہیں؟
شینزن (صدائے سچ نیوز) ایشیاء پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سہ فریقی مذاکرات کے لیے امریکا، چین اور روس کے صدور جب جنوبی چین کے شہر شینزن پہنچے تو روسی فوجی اہلکار کو ایک پراسرار سیاہ بریف کیس اٹھائے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز ایک صحافی کے سوال پر روسی افسر نے مسکراتے ہوئے تصدیق کی کہ واقعی یہ جوہری بریف کیس ہے، جس میں روسی صدر کو ملک کے جوہری ہتھیاروں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنے والا نظام موجود ہے، جسے ’چیگٹ‘ (Cheget) کہا جاتا ہے۔
امریکی صدر کے پاس بھی اسی نوعیت کا ایک بریف کیس ہوتا ہے، جسے ’نیوکلیئر فٹ بال‘ کہا جاتا ہے اور جو معمول کے مطابق ان کے ہمراہ سفر کرتا ہے، تاہم اسے اب تک شینزن میں نہیں دیکھا گیا۔
یہ واضح نہیں کہ آیا چینی صدر شی جن پنگ بھی اسی نوعیت کا کوئی بریف کیس اپنے ساتھ رکھتے ہیں یا نہیں۔
تو کیا یہ بریف کیس محض طاقت کا اظہار کرنے والی علامت ہے یا واقعی اس کے ذریعے سربراہانِ مملکت کو کسی بھی لمحے جوہری حملے کا حکم دینے کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے؟ آئیے، جانتے ہیں کہ اس بارے میں اب تک کیا معلومات سامنے آئی ہیں:
جوہری بریف کیس کیا ہوتا ہے؟
یہ ایک خصوصی آلات سے لیس بریف کیس ہوتا ہے، جو فوجی کمانڈ سسٹم سے منسلک ہوتا ہے اور اس کے ذریعے کوئی سربراہِ مملکت جوہری حملے کا حکم دے سکتا ہے۔
امریکا اور روس (سابق سوویت یونین) میں اس نظام کی ابتداء سرد جنگ کے دوران ہوئی، جب دونوں طاقتوں کے رہنماؤں کو اس امکان کا سامنا تھا کہ انہیں انتہائی مختصر وقت میں جوہری حملے سے متعلق فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں۔
جوہری حملے کے لیے کسی رہنما کی انگلی کو سرخ بٹن پر رکھنے کا تصور حقیقت سے کچھ زیادہ ہی دور ہے، کسی رہنما کے حکم پر عمل درآمد کے لیے فوجی اہلکاروں اور مواصلاتی نظام کے ایک وسیع نیٹ ورک کی ضرورت ہوتی ہے۔
رہنما یہ بریف کیس اپنے ساتھ کیوں رکھتے ہیں؟
نظریاتی طور پر جوہری حملہ اس وقت بھی شروع ہو سکتا ہے جب کوئی صدر طیارے میں سفر کر رہا ہو، کسی سربراہی اجلاس میں شریک ہو یا ہوٹل میں سو رہا ہو، اسی لیے جوہری بریف کیسز اس بات کو یقینی بنانے میں مدد دیتے ہیں کہ رہنما کے مقام سے قطع نظر کسی بھی وقت جوہری حملے یا جوابی حملے کا حکم دیا جا سکے۔
یہ نیوکلیئر ڈیٹرنس (جوہری روک تھام) کے تصور کے حوالے سے بھی اہم ہے، اس تصور کے مطابق کوئی مخالف ملک حملے سے اس خدشے کے باعث باز رہ سکتا ہے کہ دوسرا فریق جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

