تازہ ترین
پیرس ایئرپورٹ پر ڈرون کی اطلاع، تمام پروازیں اچانک روک دی گئیں
پیرس (صدائے سچ نیوز) فرانس کے پیرس ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں مشتبہ ڈرون کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا، جس سے مسافروں اور ایئرلائنز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ حکام کو فضائی حدود میں ڈرون دیکھے جانے کی اطلاع موصول ہوئی،جس پر فوری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے تمام پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔
حکام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ کی فضائی حدود اور اطراف میں سیکیورٹی چیکنگ شروع کردی۔ کلیئرنس ملنے کے بعد کچھ ہی دیر میں پروازوں کا معمول کا آپریشن بحال کردیا گیا۔
فرانسیسی قوانین کے تحت ایئرپورٹس اور حساس مقامات کے قریب بغیر اجازت ڈرون اڑانے پر پابندی ہے، کیونکہ یہ طیاروں خصوصاً ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران سنگین حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم ابتدائی رپورٹ میں مشتبہ ڈرون یا اسے اڑانے والے شخص سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

