Connect with us

تازہ ترین

امریکی بینک کے امیر ترین صارفین کا ڈیٹا لیک، ویزا و ماسٹرکارڈ بھی نشانے پر

visa

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ صارفین میں بینک کے خصوصی اور مہنگے کریڈٹ کارڈ پروگرام کے ممبرز بھی شامل ہیں، جب کہ عالمی ادائیگیوں کی بڑی کمپنیاں ویزا اور ماسٹرکارڈ بھی سائبر حملے کی زد میں آ گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’این زیرو این (n0n)‘ نامی رینسم ویئر گروپ نے تاوان کی ادائیگی کی تقریباً 48 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے کے بعد مبینہ طور پر چوری شدہ ڈیٹا آن لائن جاری کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والی معلومات میں جے پی مورگن چیس کے تقریباً 16 ہزار صارفین کے ای میل ایڈریس، فون نمبرز اور اکاؤنٹ آئی ڈیز شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیک ہونے والا ڈیٹا جے پی مورگن چیس کے خصوصی ریزرو کریڈٹ کارڈ پروگرام سے منسلک معلوم ہوتا ہے۔

یہ پروگرام انتہائی دولت مند صارفین کے لیے ہے، جن کے زیرِ انتظام عموماً کم از کم 1 کروڑ ڈالرز کے اثاثے ہوتے ہیں۔

جے پی مورگن چیس بینک نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز نے کمپنی کو خدمات فراہم کرنے والے کچھ بیرونی اداروں کو نشانہ بنایا اور وہاں محفوظ بعض مارکیٹنگ کی معلومات تک رسائی حاصل کی۔

اس حوالے سے عالمی ادائیگیوں کا نیٹ ورک فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی ویزا نے تصدیق کی ہے کہ ایشیاء پیسیفک میں کمپنی کے ایک تھرڈ پارٹی سروس فراہم کنندہ کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم کمپنی کے اپنے سسٹمز متاثر نہیں ہوئے اور نہ ہی کارڈ نمبرز یا ادائیگیوں سے متعلق معلومات تک رسائی کے شواہد ملے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادائیگیوں کا نیٹ ورک فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی ایک اور معروف کمپنی ماسٹر کارڈ نے بتایا کہ کمپنی کے ایک بیرونی سروس فراہم کنندہ کے ڈیٹا میں مخصوص بینیفٹ پروگرام سے منسلک محدود تعداد میں صارفین کے ای میل ایڈریس افشا ہوئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ادائیگیوں کا نیٹ ورک اور صارفین کے کارڈز معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیکرز نے مکمل ڈیٹا چوری کیا ہے یا صرف اس کا ایک حصّہ جاری کیا ہ

یہ بھی پڑھیں

Journalist Soban Iftikhar Raja Journalist Soban Iftikhar Raja
پاکستان3 گھنٹے ago

صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل، صحافتی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی نشریاتی ادارے اردو نیوز سے منسلک نوجوان صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام...

islamabad-security islamabad-security
پاکستان4 گھنٹے ago

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، راستوں پر چیکنگ سخت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے...

Kalar kahar region Kalar kahar region
پاکستان4 گھنٹے ago

سردار ذوالفقار علی خان کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک فور دل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کلر کہار( صدائے سچ) پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان، راجہ...

Petrol and Diesel Prices Petrol and Diesel Prices
پاکستان4 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری...

Missiles Missiles
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کے جزیرہ قشم میں امریکا کا میزائل حملہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جزیرہ قشم میں امریکا نے میزائل حملہ کیا ہے، میزائل حملے میں تاحال نقصان...

musadik-malik musadik-malik
پاکستان5 گھنٹے ago

وفاقی وزیر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گیا

نئی دلی (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد شنگھائی تعاون...

smog-in-lahore smog-in-lahore
تازہ ترین5 گھنٹے ago

اسموگ کے موسم میں پھیپھڑوں اور قوتِ مدافعت کا خیال کیسے رکھیں؟ مفید غذائیں کون سی ہیں؟

فضائی آلودگی انسانی صحت، بالخصوص پھیپھڑوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ ایسے میں صرف صاف ماحول ہی نہیں...

islamabad (2) islamabad (2)
پاکستان5 گھنٹے ago

قرآنی معاہدات کا نظام قانون، انصاف اور معاشرتی ذمہ داریوں کی بنیاد ہے، مقررین

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مقررین نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں بیان کردہ عہد و پیمان کا نظام...

Ahsan Tahir, Rabia Ahsan Murder Case. Ahsan Tahir, Rabia Ahsan Murder Case.
پاکستان5 گھنٹے ago

ربیعہ احسن قتل کیس، نامزد ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) ربیعہ احسن قتل کیس میں ملزم احسن طاہر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ...

firingpunjabpolice firingpunjabpolice
پاکستان6 گھنٹے ago

کراچی میں ملزم کی گرفتاری کیلیے پنجاب سے آئی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے اے ایس آئی زخمی، ایک جاں بحق

کراچی (صداے سچ نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں قائم خادم سولنگی گوٹھ میں ملزم کی گرفتاری کیلیے...

Trending