تازہ ترین
امریکی وسط مدتی انتخابات میں 45 کروڑ ڈالرز خرچ کرنا بے وقوفی تھی، ایلون مسک کا اعتراف
واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) ایلون مسک نے نیویارک ٹائمز کے ڈیل بُک سمٹ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بھاری مالی معاونت سے انتخابی کامیابی نہیں خریدی جا سکتی۔
ایلون مسک 2026ء کے انتخابی مرحلے میں سب سے زیادہ انفرادی عطیہ دینے والے شخص تھے، انہوں نے ریپبلکن پارٹی کی سینیٹ میں اکثریت برقرار رکھنے کے لیے مختلف سیاسی سپر پیکس کو کروڑوں ڈالرز فراہم کیے، جبکہ ان کی توجہ کا بڑا مرکز ریاست ٹیکساس تھی جہاں ان کی کمپنیوں کے مرکزی دفاتر قائم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکساس میں سینیٹ کی نشست کے لیے ریپبلکن امیدوار کین پیکسٹن پر بھی ایلون مسک نے کروڑوں ڈالرز خرچ کیے، تاہم وہ ڈیموکریٹ امیدوار جیمز ٹالاریکو سے شکست کھا گئے۔
مجموعی طور پر ڈیموکریٹس کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ایلون مسک نے ڈیل بُک سمٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مجھے وقت میں پیچھے جانے کا موقع ملے تو کم پیسہ خرچ کرتا، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کی تعمیر میں اس قدر مصروف تھا کہ انتخابی مہمات پر ذاتی توجہ نہیں دے سکا۔
ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکستوں کے بعد ایلون مسک نے جماعتی سیاست سے فاصلہ اختیار کرنے کی کوشش بھی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ میں میگا تحریک کا حصہ نہیں ہوں اور ریپبلکن پارٹی کی پالیسیوں کی آنکھیں بند کر کے حمایت نہیں کرتا بلکہ اقتدار میں توازن کا حامی ہوں۔
دوسری جانب ڈیموکریٹس کے آئندہ سال کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد قانون سازوں نے ایلون مسک کے کاروباری مفادات اور وفاقی معاہدوں سے متعلق نگرانی کی تحقیقات شروع کرنے کے منصوبوں کا عندیہ دیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

