Connect with us

پاکستان

جنہوں نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو حاصل کیا وہ ہماری نشستیں واپس کریں، بیرسٹر گوہر

Barrister-Gohar

پشاور(صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے حوالے سے جب ڈرافٹ سامنے آئے گا تو اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرکے موقف پیش کریں گے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، حکومت کا مولانا فضل الرحمان جیسی شخصیات سے سیکیورٹی کسی صورت واپس نہیں لی چاہیے، تناؤ بڑھنے سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے۔

وہ پشاور پریس کلب کے دورے میں صحافیوں سےگفت گو کررہے تھے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

بیریسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سابق وزراء کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور ڈسڑکٹ پشاور کے صدر عرفان سلیم کو ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، تحریک انصاف پر گزشتہ چار سال سے ظلم و جبر کیا جا رہا ہے، گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے اور کسی کو ناحق قید میں رکھ کر انصاف سے محروم نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھی پرامن تھے، ہیں اور رہیں گے، وقت آ گیا ہے کہ ہونے والی زیادتیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے، ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لیے آواز بلند کی، عوام اور خلق خدا جب آواز اٹھاتی ہے تو سب کچھ خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی عدالت نے ایک حکم صادر کیا ہوا ہے جس کے تحت 3 ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو انصاف نہیں مل رہا، ورکرز اور رہنماؤں کو ہراساں کیا جاتا رہتا ہے، ان کے پارلیمنٹیرینز عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں اور اپنے علاقوں میں امن و امان اور قانون کی بالادستی کے نفاذ کے لیے داعی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی فیملی کی سیکیورٹی حکومت نے واپس لے لی ہے ایسی شخصیات کی سیکیورٹی کسی صورت واپس نہیں لی جانی چاہیے، ریاست کا کام عوام کے جان و مال کی حفاظت ہے، اس سے تناؤ بڑھنے سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے، ہم سب اکٹھے ہو کر ایک اتحاد بنائیں تاکہ ملک بہتر راہ پر گامزن ہو اور عوام کے لیے سیاست کی جائے۔

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، ایک ڈرافٹ سامنے آئے اور اگر آیا تو پی ٹی آئی اپنے اتحاد کے ساتھ مشاورت اور بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل پیش کرے گی۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ جنہوں نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو حاصل کیا اور اس نظام کے بینیفیشری رہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کو ان کی مخصوص نشستیں واپس کریں۔

دریں اثنا بیرسٹرگوہر نے پارٹی کے گرفتار رہنماؤں کے اہل خانہ سے ملاقاتوں میں اظہار ہمدردی کی اور انھیں قانونی اور اخلاقی تعاون کا یقین دلایا۔ بیرسٹر گوہر خان پشاور میں سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم، ایم این اے اقبال آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے تیمور سلیم جھگڑا کی والدہ اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ پارٹی ان کی قربانیوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

بعدازاں وہ کامران بنگش کی رہائش گاہ گئے اور ان کے بھائی عمران بنگش، مہران بنگش، اور افنان بنگش سمیت اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کیا۔

اس موقع پر صدر انصاف لائرز فورم ایڈووکیٹ علی زمان (ممبر خیبر پختونخوا بار کونسل) اور بیرسٹر سرور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گوہر خان نے پشاور میں صدر عرفان سلیم کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں

noodles noodles
پاکستان4 گھنٹے ago

لاہور، مبینہ طور پر زہریلے نوڈلز کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق

لاہور( صدائے سچ نیوز)لاہور کے نواحی علاقے رانا ٹاؤن، فیروز والہ میں مبینہ طور پر زہریلے نوڈلز کھانے سے دو...

KARACHI WINTER KARACHI WINTER
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی میں سردی کی دستک، درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ

کراچی ( صدائے سچ نیوز) کراچی میں درجہ حرارت 2 ڈگری کمی کے بعد 16.6 سینٹی گریڈ پر پہنچ گئی...

rescue rescue
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی، لوڈنگ ٹرک نے متعدد موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کو ٹکر ماردی، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ( صدائے سچ نیوز)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال حسن اسکوائر کے قریب لوڈنگ ٹرک نے بے قابو ہوکر متعدد...

Rana-Sanaullah Rana-Sanaullah
پاکستان4 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد( صدائے سچ نیوز)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنا اللہ...

molana-fazal-and-faisal-kundi molana-fazal-and-faisal-kundi
پاکستان4 گھنٹے ago

مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹ ہے تو سیکیورٹی لازمی فراہم کرنی چاہیے، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا ( صدائے سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ...

iran-president iran-president
تازہ ترین5 گھنٹے ago

عوام سے ایندھن بچت کی اپیل, میں خود ہیٹر نہیں چلاتا، جیکٹ پہن کر سوتا ہوں، ایرانی صدر

تہران ( صدائے سچ نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شہریوں سے توانائی اور ایندھن کی بچت کی اپیل کرتے ہوئے...

imran khan imran khan
پاکستان5 گھنٹے ago

تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کیلیے ممکنہ ریفرنڈم کی حمایت کو بانی...

database hack database hack
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایف بی آئی کا مجرموں کی معلومات کا اہم ڈیٹا بیس ہیک ہوگیا

واشنگٹن ( صدائے سچ نیوز)امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ ہیکرز نے امریکا کو  مطلوب...

afzal butt pfuj afzal butt pfuj
پاکستان5 گھنٹے ago

صحافیوں کے حق میں قرارداد کی منظوری، افضل بٹ کا بلوچستان اسمبلی کے ارکان سے اظہار تشکر

کوئٹہ ( صدائے سچ نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے بلوچستان اسمبلی...

f16 f16
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران( صدائے سچ نیوز)ایران نے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے خلیج فارس پر امریکی ایف 16 طیارے کو میزائل سے...

Trending