پاکستان
جنہوں نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو حاصل کیا وہ ہماری نشستیں واپس کریں، بیرسٹر گوہر
پشاور(صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے حوالے سے جب ڈرافٹ سامنے آئے گا تو اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرکے موقف پیش کریں گے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، حکومت کا مولانا فضل الرحمان جیسی شخصیات سے سیکیورٹی کسی صورت واپس نہیں لی چاہیے، تناؤ بڑھنے سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے۔
وہ پشاور پریس کلب کے دورے میں صحافیوں سےگفت گو کررہے تھے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
بیریسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سابق وزراء کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور ڈسڑکٹ پشاور کے صدر عرفان سلیم کو ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، تحریک انصاف پر گزشتہ چار سال سے ظلم و جبر کیا جا رہا ہے، گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے اور کسی کو ناحق قید میں رکھ کر انصاف سے محروم نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھی پرامن تھے، ہیں اور رہیں گے، وقت آ گیا ہے کہ ہونے والی زیادتیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے، ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لیے آواز بلند کی، عوام اور خلق خدا جب آواز اٹھاتی ہے تو سب کچھ خطرے میں پڑ جاتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی عدالت نے ایک حکم صادر کیا ہوا ہے جس کے تحت 3 ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو انصاف نہیں مل رہا، ورکرز اور رہنماؤں کو ہراساں کیا جاتا رہتا ہے، ان کے پارلیمنٹیرینز عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں اور اپنے علاقوں میں امن و امان اور قانون کی بالادستی کے نفاذ کے لیے داعی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی فیملی کی سیکیورٹی حکومت نے واپس لے لی ہے ایسی شخصیات کی سیکیورٹی کسی صورت واپس نہیں لی جانی چاہیے، ریاست کا کام عوام کے جان و مال کی حفاظت ہے، اس سے تناؤ بڑھنے سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے، ہم سب اکٹھے ہو کر ایک اتحاد بنائیں تاکہ ملک بہتر راہ پر گامزن ہو اور عوام کے لیے سیاست کی جائے۔
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، ایک ڈرافٹ سامنے آئے اور اگر آیا تو پی ٹی آئی اپنے اتحاد کے ساتھ مشاورت اور بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل پیش کرے گی۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ جنہوں نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو حاصل کیا اور اس نظام کے بینیفیشری رہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کو ان کی مخصوص نشستیں واپس کریں۔
دریں اثنا بیرسٹرگوہر نے پارٹی کے گرفتار رہنماؤں کے اہل خانہ سے ملاقاتوں میں اظہار ہمدردی کی اور انھیں قانونی اور اخلاقی تعاون کا یقین دلایا۔ بیرسٹر گوہر خان پشاور میں سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم، ایم این اے اقبال آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے۔
چیرمین پی ٹی آئی نے تیمور سلیم جھگڑا کی والدہ اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ پارٹی ان کی قربانیوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
بعدازاں وہ کامران بنگش کی رہائش گاہ گئے اور ان کے بھائی عمران بنگش، مہران بنگش، اور افنان بنگش سمیت اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کیا۔
اس موقع پر صدر انصاف لائرز فورم ایڈووکیٹ علی زمان (ممبر خیبر پختونخوا بار کونسل) اور بیرسٹر سرور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گوہر خان نے پشاور میں صدر عرفان سلیم کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں تعاون کا یقین دلایا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

