تازہ ترین
پاکستانی وزیر سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہوئے، بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال
نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمہ فورم کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی باضابطہ دوطرفہ مذاکرات نہیں ہوئے، تاہم دونوں ملکوں کے وفود کے ارکان کی غیر رسمی ملاقاتیں اور بات چیت ضرور ہوئی۔
تین روزہ ایس سی او تہذیبی مکالمہ فورم کے اختتام پر بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی وفاقی وزیر مصدق ملک سے بھارتی حکام کی کوئی باضابطہ دوطرفہ ملاقات طے نہیں ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس اور ضیافتوں کے دوران بھارتی وفد کے ارکان کی پاکستانی وزیر سے ملاقاتیں ہوئیں اور مختلف امور پر غیر رسمی تبادلہ خیال بھی کیا گیا، تاہم اسے باضابطہ پاک بھارت مذاکرات قرار نہیں دیا جاسکتا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی وفاقی وزیر مصدق ملک نے فورم کے موقع پر تاجکستان اور ایران کے حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں، جن میں ثقافتی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
تین روزہ فورم 22 نومبر کو اختتام پذیر ہوا، جس کے آخری روز انڈراپرستھا اعلامیہ منظور کیا گیا۔ اعلامیے میں مشترکہ ثقافتی منصوبوں کے فروغ، تہذیبی ورثے کے تحفظ، ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام اور مختلف تہذیبوں کو مساوی اہمیت دینے پر زور دیا گیا۔
فورم کا بنیادی مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان ثقافتی روابط اور تہذیبی تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

