پاکستان
پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا، دفتر خارجہ
نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مصدق ملک کو ایس سی او تہذیبی مکالمے میں نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے، وہ 20 سے 22 نومبر تک نئی دلی میں ہونے والے ایس سی او تہذیبی مکالمے میں شرکت کریں گے۔
رکن ممالک کے نمائندے تہذیبی مکالمے اور ثقافتی ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے پُرعزم اور باہمی احترام کے جذبے کے تحت ایس سی او کے پلیٹ فارم پر عوامی روابط کے فروغ کا حامی ہے۔
دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے آثار نہیں ہیں، تاہم دونوں ملکوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کثیرالجہتی اجلاسوں میں شرکت کو دوطرفہ تنازعات سے الگ رکھنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔
بھارت نے 25 ممالک کو دعوت نامے بھیجے ہیں، جن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام 10رکن ممالک (بیلا روس، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان) کے علاوہ تنظیم کے مبصر اور مکالماتی شراکت دار ممالک بھی شامل ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

