Connect with us

تازہ ترین

سعودی دارالحکومت پر پھر میزائل حملہ، فضائی دفاع نے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے

saudi-war

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے جمعرات کو دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ملک کے مغربی حصے میں ایک کروز میزائل اور جدہ کی بندرگاہ کے قریب ایک ڈرون بھی مار گرایا گیا۔

یہ پیش رفت یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض پر حملوں کے دعوے کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔

سعودی دارالحکومت میں جمعرات کی نصف شب کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد حکام نے فضائی خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے واپس لے لیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافی اور مقامی رہائشیوں کے مطابق ریاض کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ایک شہری نے بتایا کہ دھماکے کے باعث ان کے گھر کی کھڑکیاں زور سے لرزنے لگیں۔

حوثیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت کی جانب آنے والے دو بیلسٹک میزائل تباہ کیے۔ ان کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں ایک کروز میزائل اور جدہ کی بندرگاہ کے قریب ایک ڈرون بھی مار گرایا گیا۔

ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ تباہ کیے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی کے دوران مملکت کے اہم تنصیبات اور دارالحکومت میں بلند عمارتیں بھی حملوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

german-airline german-airline
پاکستان33 منٹس ago

جرمن ایئرلائن کی پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جرمن ایئر لائن یو ایس سی نے پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری...

PSL PSL
پاکستان41 منٹس ago

پی ایس ایل 12، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کو ریٹین کر لیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تین مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آئندہ سیزن...

MFR WITH FAISAL karim gundi MFR WITH FAISAL karim gundi
پاکستان49 منٹس ago

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا، گورنر کے پی

پشاور(صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا...

Iranian Deputy Chief of Army Coordination Rear Admiral Habibollah Sayyari Iranian Deputy Chief of Army Coordination Rear Admiral Habibollah Sayyari
تازہ ترین56 منٹس ago

ایران امریکا کو جواب دینے کیلئے نئے فضائی دفاعی نظام لے آیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف کوآرڈینیشن ریئر ایڈمرل حبیب اللّٰہ سیاری کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگوں...

karachi admin society incident karachi admin society incident
پاکستان1 گھنٹہ ago

کراچی ایڈمن سوسائٹی واقعہ، ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز)  ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی۔  کراچی ایڈمن...

shopping center shopping center
پاکستان1 گھنٹہ ago

کراچی، قائد آباد شاپنگ سینٹر میں بڑی ڈکیتی، 169 موبائل فون اور 8 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) قائد آباد شاپنگ سینٹر میں تین مسلح ڈاکوؤں نے چوکیدار کو یرغمال بنا کر موبائل فون کی دکان...

iran-war iran-war
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایران کو روس اور چین کی خفیہ مدد؟ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے کردار کو معمولی قرار دے دیا

فلوریڈا  (صداۓ سچ نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات...

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کے میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ہوگی، ٹرمپ کا دعویٰ

مارا لاگو (صداۓ سچ نیوز) الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مارا لاگو سے تھینکس گیونگ کے موقع...

blast blast
تازہ ترین2 گھنٹے ago

بنکاک میں آئل تنصیب میں خوفناک دھماکا، 9 افراد زخمی

بنکاک (صداۓ سچ نیوز) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں تیل کی ایک بڑی تنصیب میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم...

pm youth loan scheme pm youth loan scheme
پاکستان2 گھنٹے ago

5 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضہ، نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ تک لون ملے گا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شہباز شریف حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ بزنس و...

Trending