Connect with us

پاکستان

کراچی ایڈمن سوسائٹی واقعہ، ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

karachi admin society incident

کراچی (صداۓ سچ نیوز)  ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی۔ 

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے میں نکالی گئی لاش کی شناخت 40 سالہ نجیب اللہ کے نام سے ہوئی جس کے بعد واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لاشوں کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر مشینری کے استعمال میں احتیاط برتی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کےمطابق واقعے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 13 تاحال لاپتا ہیں۔

چیئرمین آباد کا بیان

دوسری جانب چیئرمین آباد حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ کراچی ایڈمنسٹرٹیو سوسائٹی میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، غیر قانونی تعمیرات پر آباد نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے مگر توجہ نہیں دی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام زیر تعمیر بلڈنگز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے، جو لوگ قانونی طور پر کام کررہے ہیں ان کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے،  ڈپارٹمنٹ کو پتا ہونا چاہیے کہ کون سی بلڈنگ قانونی تقاضے پورے کرکے بنائی جارہی ہیں۔ 

 حنیف گوہر کا کہنا تھاکہ اگر پیر تک قانونی تعمیرات جو سیل ہوئی ہیں وہ ڈی سیل نہ کی گئی تو کاروبار بند کرکے سڑکوں پر آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

PSL PSL
پاکستان7 منٹس ago

پی ایس ایل 12، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کو ریٹین کر لیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تین مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آئندہ سیزن...

MFR WITH FAISAL karim gundi MFR WITH FAISAL karim gundi
پاکستان15 منٹس ago

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا، گورنر کے پی

پشاور(صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا...

Iranian Deputy Chief of Army Coordination Rear Admiral Habibollah Sayyari Iranian Deputy Chief of Army Coordination Rear Admiral Habibollah Sayyari
تازہ ترین21 منٹس ago

ایران امریکا کو جواب دینے کیلئے نئے فضائی دفاعی نظام لے آیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف کوآرڈینیشن ریئر ایڈمرل حبیب اللّٰہ سیاری کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگوں...

karachi admin society incident karachi admin society incident
پاکستان29 منٹس ago

کراچی ایڈمن سوسائٹی واقعہ، ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز)  ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی۔  کراچی ایڈمن...

shopping center shopping center
پاکستان36 منٹس ago

کراچی، قائد آباد شاپنگ سینٹر میں بڑی ڈکیتی، 169 موبائل فون اور 8 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) قائد آباد شاپنگ سینٹر میں تین مسلح ڈاکوؤں نے چوکیدار کو یرغمال بنا کر موبائل فون کی دکان...

iran-war iran-war
پاکستان43 منٹس ago

ایران کو روس اور چین کی خفیہ مدد؟ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے کردار کو معمولی قرار دے دیا

فلوریڈا  (صداۓ سچ نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات...

Trump Trump
تازہ ترین51 منٹس ago

ایران کے میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ہوگی، ٹرمپ کا دعویٰ

مارا لاگو (صداۓ سچ نیوز) الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مارا لاگو سے تھینکس گیونگ کے موقع...

blast blast
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

بنکاک میں آئل تنصیب میں خوفناک دھماکا، 9 افراد زخمی

بنکاک (صداۓ سچ نیوز) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں تیل کی ایک بڑی تنصیب میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم...

pm youth loan scheme pm youth loan scheme
پاکستان2 گھنٹے ago

5 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضہ، نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ تک لون ملے گا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شہباز شریف حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ بزنس و...

Sheikh Hasina Sheikh Hasina
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حسینہ واجد کو نقصان کے خدشے پر پینٹاگون کے سابق افسر کی بنگلادیش کو سخت وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی سے قبل پینٹاگون کے سابق...

Trending