Connect with us

اوورسیز پاکستانیز

جیکب آباد ریلوے اسٹیشن کا نابینا قلی

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز ، برطانیہ

یہ کہانی ہے اکبر خان جمالی کی—
ایک محنت کش انسان کی، جو پچھلے پچیس برسوں سے جیکب آباد کے ریلوے اسٹیشن کو اپنی تقدیر، اپنا آسمان اور اپنی زمین بنائے ہوئے ہے۔

دن چڑھتے ہی وہ پلیٹ فارم پر نمودار ہوتا ہے، اور شام ڈھلنے تک مسافروں کے بھاری بھرکم صندوق اور اٹیچی کیس اس کے مضبوط مگر تھکے ہوئے کندھوں پر آتے جاتے رہتے ہیں۔ انہی کندھوں کے سہارے اس کے بچوں کی سانسیں چل رہی ہیں، اور انہی ہاتھوں کی مزدوری سے اس کے گھر میں دال روٹی پک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طاقت نہیں تو ریاست نہیں: وینزویلا سے سبق

وقت گزرتا جا رہا ہے۔ صندوقوں کا بوجھ کم نہیں ہوتا، مگر اکبر خان کی کمر آہستہ آہستہ جھک رہی ہے۔ ریڑھ کی ہڈی جواب دے رہی ہے، مگر اس کی خودداری آج بھی سر نہیں جھکاتی۔ وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا—ہمیشہ ہاتھ ہی بڑھاتا ہے، مزدوری کے لیے۔

دھیرے دھیرے محنت، فاقہ کشی اور بے آرام زندگی اس کے جسم میں خاموش قاتل اتار رہی ہیں: بلند فشارِ خون اور ذیابیطس۔ علاج اس کی پہنچ سے باہر ہے۔ اس کے سامنے ہر دن دو ہی راستے کھڑے ہوتے ہیں:
یا اپنی بیماری کا علاج، یا بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی۔

اکبر خان ہر بار بچوں کو فوقیت دیتا ہے۔

اور پھر ایک گھڑی آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ حسبِ معمول ایک بھاری صندوق اٹھائے پلیٹ فارم پر چل رہا ہوتا ہے کہ اچانک اس کی دنیا بجھ جاتی ہے۔ آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے، قدم لڑکھڑا جاتے ہیں، اور وہ صندوق سمیت زمین پر گر پڑتا ہے۔ اس کی چیخ دھول آلود فضا میں گونجتی ہے:

“مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا!”

یہ بھی پڑھیں: کیا پی آئی اے کی نجکاری ناگزیر تھی؟

کچھ خدا ترس لوگ اسے قریبی اسپتال پہنچاتے ہیں، مگر وہاں اسے صرف تشخیص ملتی ہے—شفا نہیں۔ ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ بلند فشارِ خون اور ذیابیطس اس کی بینائی ہمیشہ کے لیے نگل چکے ہیں۔

اکبر خان اب اندھا ہو چکا ہے—ہمیشہ کے لیے۔

غمخوار اسے مشورہ دیتے ہیں:
“کسی بزرگ کے دربار پر بٹھا دو، زائرین کچھ نہ کچھ دے دیا کریں گے اور گھر کا چولہا جلتا رہے گا”

مگر اکبر خان کی انا یہ بات قبول نہیں کرتی۔ وہ ہاتھ جو ساری عمر بوجھ اٹھاتے رہے ہیں، بھیک کے لیے نہیں اٹھ سکتے۔

وقت دبے پاؤں گزر رہا ہے…
اور پھر ایک دن اکبر خان ایک نیا عزم کرتا ہے۔
وہ دوبارہ قلی بن جاتا ہے—

فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ اب اس کی آنکھیں اس کے پاس نہیں ہوتیں۔
آج بھی جیکب آباد کے اسی ریلوے اسٹیشن پر، اسی شور، اسی دھول اور اسی ہجوم میں، اکبر خان مزدوری کرتا نظر آتا ہے۔ اس کے ایک ہاتھ میں مسافر کا صندوق ہوتا ہے، اور دوسرے ہاتھ میں اس کی آٹھ سالہ معصوم بیٹی کا ہاتھ۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ازدواجی تحلیل: رجحانات، خدشات اور اصلاحی اقدامات

وہ بچی اس کی آنکھیں بن چکی ہے۔
وہ اسے راستہ دکھاتی ہے، پلیٹ فارم کے کناروں سے بچاتی ہے، اور لوگوں کے بدلتے چہروں کے تاثرات پڑھ کر اپنے باپ کو آگاہ کرتی ہے۔

باپ اندھا ہے—مگر سوالی نہیں۔
وہ آج بھی مزدور ہے، محتاج نہیں۔
اس کی صرف ایک التجا ہے، ایک ہی خواب ہے کہ کوئی اس کے بیٹے کو ایک چھوٹی سی سرکاری نوکری دلوا دے،
تاکہ آنے والی نسلوں کو اندھیرے میں ہاتھ ٹٹول کر جینا نہ پڑے۔

یہ ایک کہانی ہے۔
اور یہ کہانی صرف اکبر خان جمالی کی نہیں—
یہ اس خودداری کی کہانی ہے جو بینائی چھن جانے کے بعد بھی بھیک مانگنے سے انکار کر دیتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین4 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین5 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین6 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان6 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین6 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین7 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

Trending