Connect with us

پاکستان

ورچوئل یونیورسٹی میں اسپرنگ 2026سمسٹر میں داخلوں کا آغاز

Virtual University

اسلام آباد (صدائےسچ نیوز) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان (VU) نے اسپرنگ 2026 سمسٹر کے لیے داخلوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ داخلے 5 جنوری 2026 سے پاکستان بھر میں، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے کھلے ہیں، جبکہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2026 ہے۔

اس وقت ہزاروں اوورسیز پاکستانی بیرون ملک رہتے ہوئے نہ صرف ورچوئل یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں بلکہ ایک کثیر زرمبادلہ کی بدولت وطن کی خدمت میں بھی مصروف ہیں۔

ورچوئل یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ، ایسوسی ایٹ ڈگری، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز کی ایک وسیع رینج میں داخلے دیے جا رہے ہیں، جن میں مختلف بی ایس پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز (ADP)، اور پروفیشنل ڈپلومہ و سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔

ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں انتہائی کم لاگت پر معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہی ہے، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو تعلیم تک یکساں رسائی حاصل ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ورچوئل یونیورسٹی کے کیمپس اسکردو سے گوادر تک پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں قائم ہیں اور تقریباً 140 شہروں میں طلبہ کو تعلیمی و انتظامی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

طلبہ ایک سادہ اور مکمل طور پر آن لائن داخلہ نظام کے ذریعے گھر بیٹھے تمام داخلہ مراحل مکمل کر سکتے ہیں۔ رہنمائی یا معلومات کے خواہشمند افراد اپنے قریبی ورچوئل یونیورسٹی کیمپس کا رخ کر سکتے ہیں، جہاں انہیں بلا معاوضہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

ورچوئل یونیورسٹی اس وقت 160,000 سے زائد فعال طلبہ کا اعتماد رکھتی ہے۔ خاص طور پہ اسپرنگ 2026 کے داخلے اُن ملازمت پیشہ افراد، پروفیشنلز اور ایسے طلبہ کے لیے ایک بہترین موقع ہیں جو وقت یا مقام کی پابندیوں کے باعث روایتی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔

تمام پروگرامز کا پراسپیکٹس اور داخلہ درخواست فارم یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.vu.edu.pk/apply پر دستیاب ہیں، جبکہ تمام داخلے آن لائن داخلہ نظام کے ذریعے ہی کیے جا رہے ہیں۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے طلبہ داخلہ ہیلپ لائن 1288 پر کال کر سکتے ہیں، ای میل info@vu.edu.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں، یا یونیورسٹی کے تمام سرکاری سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اہلیت کے معیار، پروگرامز اور داخلہ طریقہ کار سے متعلق مزید تفصیلات بھی یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala
پاکستان12 گھنٹے ago

سہالہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ مسترد، اسلام آباد کے لیے I-11/4 میں جدید سلاٹر ہاؤس بنایا جائے: جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم مشترکہ اجلاس مرکزی صدر خورشید...

imam hassan mujtaba as imam hassan mujtaba as
پاکستان13 گھنٹے ago

مجالسِ عزا بسلسلہ شہادتِ فرزندِ رسول حضرت امامِ حسنؑ 27 اور28 صفرالمظفر امام بارگاہ دربارِ سخی شاہ پیارا بادشاہ میں منعقد ہوںگی

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) شہادتِ فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امامِ حسنِ مجتبیٰ علیہ السلام و خاتم...

gold gold
پاکستان19 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین19 گھنٹے ago

سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان...

islamabad-high-court islamabad-high-court
پاکستان19 گھنٹے ago

ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نئے ججز کی تعیناتی کی سمری منظوری میں تاخیر کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ...

Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr
تازہ ترین20 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان21 گھنٹے ago

میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب سے شدید متاثر، کسی اور کے پسینے کے نشان بھی ملنے کا انکشاف

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین21 گھنٹے ago

ایرانی عوام دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں، باقر قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے...

rain rain
تازہ ترین21 گھنٹے ago

چین میں سمندری طوفان ڈولفن کمزور، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین کے مشرقی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ڈولفن کمزور پڑ گیا تاہم کئی...

fire fire
تازہ ترین21 گھنٹے ago

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات کی آگ بےقابو، 20 ہزار افراد بے گھر

برٹش کولمبیا (صداۓ سچ نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی،حکام نے ہنگامی حالت...

Trending