پاکستان
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
16 فروری سے ملک کے جنوبی حصوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے، 16 اور 17 فروری کو وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
اس دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، خضدار، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی، مستونگ، بارکھان، موسیٰ خیل اور قلات میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آواران، گوادر، اورماڑہ، پسنی اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔
کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور خیرپور میں17 فروری کو بھی بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

