Connect with us

تازہ ترین

ماں، دارالامان اور انتظار کی آخری رات

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

وہ عورت کوئی عام عورت نہیں لگتی تھی۔
اس کا تعلق متمول گھرانے سے تھا،
با وقار اور دلآویز شخصیت-

اس کی خاموشی میں بھی وقار تھا،
لب و لہجے میں شائستگی تھی- شائستگی کی وہ مہک
جو وقت کے ہنگاموں میں بھی ختم نہیں ہوتی۔
مگر اس کے چہرے پر ایک گہری سی اداسی اور تھکن بسی ہوئی تھی—

ایسی اداسی اور تھکن جو نہ عمر کی دین ہوتی ہے
نہ بیماری کی،
بلکہ وہ اداسی اور تھکن جو اپنوں کی بے رخی اور بے اعتنائی سے جنم لیتی ہے۔
وہ کبھی ایک بھرے پُرے گھر کی مالکن تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصلوں کی بازگشت

ایسا گھر جہاں علم دروازہ کھٹکھٹاتا تھا،
جہاں گفتگو میں کتابوں کے حوالے ہوتے تھے،
جہاں بچوں کے مستقبل کے خواب
پورے یقین اور دعا کے ساتھ بُنے جاتے تھے۔

وقت مگر اپنی ہی رفتار سے چلتا رہا۔
بچے بڑے ہوتے گئے۔
کوئی سمندر پار علم کے تعاقب میں نکل گیا،
کوئی سفید کوٹ پہن کر

دکھی انسانیت کی خدمت کا دعوے دار بن گیا،
کوئی مالیاتی اداروں کی
شیشے کی بلند عمارتوں میں
طاقتور فیصلے کرنے لگا،
اور کوئی زمینوں، باغات اور کاروبار کی
گرد میں خود کو گم کرتا چلا گیا-

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 اور برطانیہ میں 6.6 ملین پاؤنڈز کا اسکینڈل

اور وہ—
جو ان سب کے پہلے لفظ،
پہلے قدم
اور پہلی کامیابی کی خاموش گواہ تھی—

آہستہ آہستہ
ان کی زندگیوں میں ایک اضافی اور بیکار وجود بنتی چلی گئی،
جیسے کسی کمرے کے کونے میں رکھی
وہ شے جسے کوئی پھینکتا تو نہیں
مگر سنبھالتا بھی نہیں۔

پھر ایک دن،
علاج کے بہانے
اسے شہر سے باہر لے جایا گیا۔
گاڑی چلتی رہی
اور وہ کھڑکی سے گزرتے راستوں کو دیکھتی رہی۔
شاید کسی موڑ پر بیٹا آواز دے،
شاید بیٹی ہاتھ تھام لے،
شاید کوئی کہہ دے:
“اماں، ہم آ گئے ہیں۔”
مگر گاڑی جس دروازے پر رکی
وہ دروازہ ماں کے لیے نہیں ہونا چاہیے تھا—

دارالامان۔
وہاں اس کی زندگی
انتظار میں ڈھل گئی۔
ہر قدموں کی آہٹ پر وہ چونک اٹھتی،
ہر دروازہ کھلنے پر
آنکھوں میں ایک مدھم سی روشنی جاگ اٹھتی۔
“آج آئیں گے…”
وہ خود سے کہتی۔

ہر روز سورج مشرق سے طلوع ہوتا،
دن بھر کی مسافت طے کر کے
مغرب کی گہری خاموشی میں ڈوب جاتا،
مگر نہ کوئی آیا،
نہ ہی کسی کو آنا تھا۔

دن ہفتوں میں بدلتے گئے،
ہفتے مہینوں میں۔
سات مہینے گزر گئے—
سات مہینے انتظار کے،
سات مہینے ماں ہونے کے
آخری اور کڑے امتحان کے۔

یہ بھی پڑھیں: بریڈفورڈ کی خاموش گلی اور سفید پاؤڈر کا دھندہ

اور پھر ایک رات،
جب نہ کوئی بیٹا آیا،
نہ کوئی بیٹی،
نہ کسی مصروفیت کا عذر،
نہ کسی عہدے کی پرچھائیں—
اس بیکس، دکھیاری عورت نے
زندگی کی آخری ہچکی لی۔

کہتے ہیں
مرنے کے بعد بھی اس کی آنکھیں کھلی رہیں،
جیسے وہ اب بھی
اپنی اولاد کی ایک جھلک
دیکھنے کی آس میں ہو۔

اس کی موت کے بعد
یہ تلخ حقیقت سامنے آئی
کہ وہ کوئی عام سی خاتون نہیں تھی۔
وہ جام شورو کی ایک عظیم درسگاہ کے
مرحوم سابق وائس چانسلر کی بیوہ تھی—

جس کے نام پر علم کی شمعیں جلتی رہیں،
مگر جس کی بیوی
اپنی اولاد کے ہوتے ہوئے
دارالامان میں
لاوارث مر گئی۔

اگلے دن
اخبار میں ایک خبر چھپی—
چند بے جان سطروں میں:
“جام شورو یونیورسٹی کے مرحوم وائس چانسلر کی بیوہ
دارالامان میں کسمپرسی کے عالم میں
دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔”

نام نہاد تہذیب کے اس دور کا
یہ کس قدر سنگین المیہ ہے
کہ ہم نے علم تو بہت سیکھ لیا،
دنیا بھر کی ڈگریاں سمیٹ لیں،
مگر
ماں کو سنبھالنا
بھول گئے۔
اور یاد رکھیے—

جو معاشرہ
ماں کو لاوارث کر دے،
جیتے جی مار دے،
درحقیقت وہ خود
کب کا مر چکا ہوتا ہے،
بس
دفن ہونے میں
دیر ہوتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

FIA FIA
پاکستان8 منٹس ago

دبئی سے پاکستان واپس بھجوایا گیا نوجوان سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار، ایف آئی اے

سیالکوٹ (صداۓ سچ نیوز)فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ دبئی سے پاکستان واپس بھجوائے گئے نوجوان کو...

tv watching tv watching
تازہ ترین15 منٹس ago

گھنٹوں ٹی وی دیکھنے والے افراد میں گردوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق گھنٹوں ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہنے والے افراد میں گردوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ...

gold-price gold-price
پاکستان26 منٹس ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

کراچی  (صداۓ سچ نیوز)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔  آل پاکستان جیمز...

Asia Cup Rising Stars Match. Asia Cup Rising Stars Match.
پاکستان2 گھنٹے ago

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، نیپال 72 پر ڈھیر، پاکستان 96 رنز سے کامیاب

دوحہ (صداۓ سچ نیوز)رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے نیپال اے 72 رنز پر ڈھیر کرکے میچ 96 رنز...

super moon super moon
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کے دوسرے ’سپر مون‘ کا نظارہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا دوسرا ’سپر مون‘ دیکھا جا سکے گا۔ چاند زمین کے قریب آنے...

iraq army iraq army
تازہ ترین2 گھنٹے ago

عراقی حکومت کا فوج کو شہروں سے انخلا کرکے سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم

بغداد (صداۓ سچ نیوز)عراقی وزارت دفاع نے فوج کو شہروں سے انخلا کرکے سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔...

ShehbazSharif ShehbazSharif
پاکستان2 گھنٹے ago

خواب دیکھنا کبھی مت چھوڑو، ہماری منزل ستاروں سے آگے ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواب دیکھنا کبھی مت چھوڑو، محنت کرتے رہو، پاکستان پر...

smuggling smuggling
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سعودی عرب، ہیروئن اسمگلنگ کا الزام، 3 پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد

مکہ مکرمہ (صداۓ سچ نیوز)ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں تین پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔  مکہ...

USParliament USParliament
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی 34 سال بعد بڑی اکثریت

واشنگٹن(صداۓ سچ نیوز)امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 34 سال یعنی 1992 کے بعد سب سے بڑی اکثریت حاصل کرلی۔...

Abbas-Araghchi Abbas-Araghchi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کی زمینی ناکابندی ناممکن ہے، وسیع رقبہ مقابلہ کرنے میں مدد دیتا ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی زمینی ناکابندی تقریباً ناممکن ہے۔ ...

Trending