Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ: اسرائیلی معیشت کو ہفتہ وار 3 ارب ڈالرز کا نقصان

israel ecoomic losses

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فضائی جنگ کے باعث اسرائیلی معیشت کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کی وزارتِ خزانہ کے مطابق موجودہ صورتِ حال میں جنگ کے باعث معیشت کو ہر ہفتے تقریباً 9 ارب شیکل (تقریباً 2.9 ارب ڈالرز) سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہوم فرنٹ کمانڈ کی جانب سے نافذ کردہ ریڈ پابندیوں کے تحت شہریوں کی نقل و حرکت محدود ہے، اسکول بند ہیں اور ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ہے، جس کے باعث معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

حکام کے مطابق ان پابندیوں کے تحت معیشت کو تقریباً 9.4 ارب شیکل ہفتہ وار نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم اگر پابندیوں کو کم کرتے ہوئے اورنج سطح پر منتقل کیا جائے تو معاشی نقصان کم ہو کر تقریباً 4.3 ارب شیکل ہفتہ وار رہ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ہفتے کے روز ایران پر حملے شروع کیے تھے جس کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں، جس سے پورے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی اور خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ فوجی مہم کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی معیشت 2025ء میں تقریباً 3.1 فیصد ترقی کر سکی تھی جبکہ حماس سے جنگ بندی کے بعد 2026ء میں معاشی شرحِ نمو 5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع کی جا رہی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان16 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

Abbas Araqchi Abbas Araqchi
تازہ ترین16 گھنٹے ago

عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو جنگ کے خاتمے کے لیے 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول...

gol gol
پاکستان16 گھنٹے ago

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔...

پاکستان18 گھنٹے ago

عہدہ نہیں، کردار: اچھی گورننس کا ایک نمونہ

تحریر: نثار حسین اچھی گورننس بڑے دعووں، پالیسی دستاویزات یا سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت سے نہیں پہچانی جاتی۔...

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان1 دن ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان1 دن ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان1 دن ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین1 دن ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین1 دن ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین1 دن ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Trending