Connect with us

تازہ ترین

ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیارہ ایف 15 مار گرایا

america f-15

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایران کے جنوب مغربی علاقے میں ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرو اسپیس فورس کے نئے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی علی الصبح ایک امریکی کو نشانہ بنایا۔

ایرانی حکام کے مطابق دو نشستوں والا یہ ملٹی رول اسٹرائیک فائٹر طیارہ ایران کی جنوب مغربی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای، سینئر فوجی کمانڈروں اور شہریوں کے قتل کے بعد ایران کے خلاف وسیع فوجی مہم شروع کی تھی۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس مہم کے دوران فوجی اور شہری دونوں مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور تباہی ہوئی۔

اس کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جن میں اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں اور خطے کے دیگر ممالک میں موجود اہداف شامل ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کا سخت جواب ہیں۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان13 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

Abbas Araqchi Abbas Araqchi
تازہ ترین14 گھنٹے ago

عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو جنگ کے خاتمے کے لیے 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول...

gol gol
پاکستان14 گھنٹے ago

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔...

پاکستان15 گھنٹے ago

عہدہ نہیں، کردار: اچھی گورننس کا ایک نمونہ

تحریر: نثار حسین اچھی گورننس بڑے دعووں، پالیسی دستاویزات یا سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت سے نہیں پہچانی جاتی۔...

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان1 دن ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان1 دن ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان1 دن ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین1 دن ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین1 دن ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین1 دن ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Trending