تازہ ترین
اسرائیل کا ایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرنیکا دعوی
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نےکہا ہے کہ تمام اہداف کےحصول تک پوری طاقت سےکارروائی کرتے رہیں گے، امریکا کے ساتھ مل کرایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے
اسرائیل وزیراعظم نتین یاہو نےکہا ہےکہ اسرائیل اپنے بقا کے لئےمہم کے بیچ میں ہیں،ہم نے اپنے دشمنوں کے خلاف طاقت اورعزم کے ساتھ کارروائی کی،ہم نےمل کرمشرق وسطیٰ کا رخ بدل دیا ہے،اسرائیل کی دائمی بقا کو یقینی بنائیں گے،ایران کے حملوں کا نشانہ بننے والے تمام ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں، ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے ممالک ہم سے رابطے میں ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظر آئےگا جیسا ابھی ہے،امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں، ہم ایران میں ایسا صدرچاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے،نہیں چاہتا کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔
امریکی صدر نےمزیدکہابرطانیہ اب مشرقِ وسطیٰ میں دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہے،اتحادی ممالک اپنی عسکری موجودگی بڑھانے پرغورکررہے ہیں،اب امریکا کو ان کی ضرورت نہیں، تاہم یہ بات یاد رکھی جائے گی،جنگ جیتنے کے بعد شامل ہونے والے اتحادی قبول نہیں
امریکی اور اسرائیلی طیاروں کی ایران پر بمباری جاری ہے،تہران دھماکوں سے گونج اٹھا، حملے کے بعد تہران آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

