پاکستان
PFUJ اور تیمار میڈیکل اینڈ کارڈیک ہسپتال میں معاہدہ، صحافیوں، اہلخانہ کو رعایتی طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی
راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
آج اسی تسلسل میں پی ایف یو جے (ورکرز)نے تیمار میڈیکل اینڈ کارڈیک ہسپتال (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ایک اہم یادداشتِ مفاہمت (MoU) پر دستخط کیے ہیں،جس کے تحت صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو علاج معالجے کی مختلف سہولتوں پر خصوصی رعایتیں فراہم کی جائیں گی۔
یہ معاہدہ پی ایف یو جے (ورکرز) کی قیادت کی صحافیوں سے والہانہ محبت اور عملی خدمت کا ثبوت ہے، جو اپنے اراکین کے ساتھ ساتھ تمام صحافی برادری کے لیے فلاحی اقدامات کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔رعایتی سہولتوں میں کارڈیالوجی، جنرل اور پلاسٹک سرجری، ایمرجنسی، آئی سی یو، لیبارٹری، ریڈیالوجی (ایکس رے، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، الٹراساؤنڈ)، او پی ڈی کنسلٹیشنز، فارمیسی، پیڈیاٹرکس، سائیکاٹری، اینستھیزیا، ای این ٹی، یورولوجی اور کووِڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ سمیت متعدد خدمات شامل ہیں۔
معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں تیمار میڈیکل اینڈ کارڈیک ہسپتال کی جانب سےمسٹر ارسلان طارق سیٹھی (سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر)،ایئر کموڈور (ر) ایم اسد علی اکبر (ایگزیکٹو ڈائریکٹر)،مسٹر سید احمد کاظمی (ہیڈ آف بی ڈی اینڈ او پی ڈی)،جبکہ پی ایف یو جے (ورکرز) اور آر آئی یُو جے (ورکرز) کی جانب سےشاہد علی (سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ورکرز)،توصیف احمد (نائب صدر پی ایف یو جے ورکرز)،سید بلال عزت نقوی (سیکرٹری فنانس پی ایف یو جے ورکرز)،عبدالرزاق چشتی (سیکرٹری اطلاعات پی ایف یو جے ورکرز)،فرحان حسین جعفری، قایم مقام صدر آر آئی یُو جے (ورکرز)،ڈاکٹر محمد سجاد خان سینئر نائب صدر RIUJ ورکرز،محمد فائق سجاد(ہیڈ میڈیا افیئرز RIUJ ورکرز)،حسن رضا جوائنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے ورکرز،منیب بخاری ایف ای سی ممبرپی ایف یو جے (ورکرز) کی قیادت نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ صحافیوں کی صحت اور فلاح کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا، اور اس سے درجنوں صحافی اور ان کے اہلِ خانہ رعایتی نرخوں پر معیاری طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

