Connect with us

پاکستان

کسی دوسرے ملک کے واقعات کو بنیاد بنا کر پاکستان میں تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں سید عاصم منیر سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علما نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران قومی سلامتی اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں علما کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ گمراہ کن معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے کے خلاف علما کا کردار انتہائی اہم ہے، جبکہ اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کے فروغ میں بھی ان کی ذمہ داری کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے اور کسی دوسرے ملک کے واقعات کو بنیاد بنا کر پاکستان میں تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل نے شرکا کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ افغان طالبان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے آپریشن “غضب للحق” کا حوالہ بھی دیا، جبکہ علما نے خطے میں امن و استحکام کی خواہش کا اظہار کیا اور مذہب کے نام پر تشدد کی مذمت کی۔

علما نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

president-asif-ali-zardari president-asif-ali-zardari
پاکستان2 گھنٹے ago

صدرمملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدرمملکت نےسینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔ صدرمملکت آصف علی زرداری...

lng lng
پاکستان2 گھنٹے ago

بجلی کی طلب میں اضافہ، حکومت کا مزید ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بجلی کی بڑھتی طلب کےباعث حکومت نے مزید ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کا...

oil oil
تازہ ترین2 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج پھر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ امریکی کروڈ آئل 1.71ڈالرکمی کے...

marco-rubio marco-rubio
تازہ ترین2 گھنٹے ago

عالمی قوانین کے تحت کوئی ملک انٹرنیشنل واٹرز کو کنٹرول نہیں کرسکتا، امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےکہاہےکہ عالمی قوانین کے تحت کوئی ملک انٹرنیشنل واٹرز کو کنٹرول...

iran iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

متحدہ عرب امارات پرکوئی میزائل یاڈرون حملے نہیں کیے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے الزام کی تردید کی ہے۔ ترجمان...

fishing-reforms fishing-reforms
پاکستان15 گھنٹے ago

ڈیزل مہنگا، ماہی گیروں کیلئے 51 کروڑ سے زائد سبسڈی پیکج کا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ حکومت نے ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے متاثرہ ماہی گیروں کیلئے 51 کروڑ 50 لاکھ...

ispr ispr
پاکستان15 گھنٹے ago

پاک بحریہ کا بحرہ عرب میں پھنسے بھارتی جہاز کی امداد کیلئے فوری ایکشن، عملے کو مدد فراہم کی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں پھنسے ہوئے بھارتی جہاز کی امداد کے لیے فوری...

salary salary
پاکستان18 گھنٹے ago

حکومت پنجاب ملازمین کی کم ازکم اجرت 40ہزار روپے کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پر عزم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) حکومت پنجاب ملازمین کی کم ازکم اجرت 40ہزار روپے کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پر عزم ہے،...

us-defense-chief us-defense-chief
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا، امریکی وزیر جنگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے آبنائے ہرمز میں کمرشل شپنگ پر حملوں کی صورت میں ایران...

trump trump
تازہ ترین18 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ ذہنی طور پر خدمات انجام دینے کے اہل نہیں، نیا سروے سامنے آگیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر مؤثر...

Trending