تازہ ترین
ہو سکتا ہے نائب صدر جے ڈی وینس امریکا ایران بات چیت میں شریک نہ ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ہو سکتا ہے نائب صدر جے ڈی وینس امریکا ایران بات چیت میں شریک نہ ہوں۔
امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ آمنے سامنے مذاکرات جلد شروع ہوں گے، ہوسکتا ہے جے ڈی وینس سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایران بات چیت میں شریک نہ ہوں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ قریبی طور پر کام کرے گا، ہم ایران کے ساتھ محصولات اور پابندیوں پر بات کر رہے ہیں اور کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ایران کے بارے میں یہ طے کیا گیا ہے وہاں نہایت مؤثر نظام حکومت کی تبدیلی ہوگی، ایران میں یورینئم افزودگی نہیں ہوگی، امریکا ایران کے ساتھ مل کر زمین میں دفن تمام نیوکلیئر ڈسٹ نکال کر ختم کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ اب بھی اور پہلے بھی سیٹلائٹ کی انتہائی سخت نگرانی میں رہا ہے، 15نکات میں سے بہت سے پہلے ہی طے ہو چکے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان7 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

