تازہ ترین
ای یو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 30 سے زائد نئی اسرائیلی بستیوں کے قیام کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا
برسلز (صداۓ سچ نیوز) یورپین یونین نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 30 سے زائد نئی بستیاں قائم کرنے کا حالیہ اسرائیلی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ اس سے امن اور دو ریاستی حل کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ای یو خارجہ امور کے ترجمان کے مطابق یورپی یونین مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے اسرائیل کے یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے، جسے بین الاقوامی عدالت انصاف کی 19 جولائی 2024 کی مشاورتی رائے نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین خارجہ امور اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ ان فیصلوں کو واپس لے، بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے اور فلسطینی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی شہریوں کے خلاف آباد کاروں کے مسلسل اور بڑھتے ہوئے تشدد کی یکساں مذمت کرتے ہیں۔ یورپی یونین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل پر مبنی جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے جہاں دو جمہوری ریاستیں، اسرائیل اور فلسطین، محفوظ اور تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر امن کے ساتھ شانہ بشانہ رہتے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

