Connect with us

پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج، شاہراہیں اور موٹرویز بند

Traffic jam

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے احتجاج کے باعث کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ چاروں صوبوں میں مختلف مقامات پر قومی شاہراہیں اور موٹرویز بند ہیں۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں سہراب گوٹھ آنے اور جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔  

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سے آنے والا ٹریفک پنجاب اڈا سے فاریہ چوک بھیجا جارہا ہے جبکہ سہراب گوٹھ سے حیدرآباد جانے والا ٹریفک گلشن اقبال کی طرف بھیج رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی میں حب ریور روڈ پر احتجاج کے باعث آنے جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ دونوں سڑک کی ہیوی ٹریفک لائن اپ کردی گئی ہے۔ چھوٹی ٹریفک کو اندرون علاقہ سے بھیج رہے ہیں۔

کراچی میں بلوچ کالونی کے مقام پر شارع فیصل بند ہوگئی جہاں اب نوجوان فٹبال کھیلنے لگے ہیں۔ ٹھٹہ کراچی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

ہالہ کے قریب کھنڈو کے مقام پر کراچی اور پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ یہاں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

این 25 قومی شاہراہ کئی مقامات پر بند کردی گئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ 

بیلہ اوتھل میں قومی شاہراہ بند کردی گئی، قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ 

قلعہ سیف اللہ میں این50 قومی شاہراہ، مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ اور  سرگودھا میں موٹروے انٹرچینج بند کردیا گیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ 

شکارپور میں انڈس ہائی وے کے قریب جیل چورنگی بند کردی گئی جس کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ 

جیکب آباد میں قومی شاہراہ بند کردی گئی نوابشاہ میں بھی قومی شاہراہ ٹریفک کےلیے بند کردی گئی جس کے باعث کراچی سے پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ 

گھوٹکی میں ٹول پلازہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ حیدرآباد میں وادھو واہ بائی پاس بند کردی گئی جس کے باعث کراچی سے آنے جانے والی ٹریفک متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ 

مالاکنڈ ڈویژن میں سوات ایکسپریس وے آلہ ڈھنڈ ڈھیری انٹرچینج ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ خیبر میں تختہ بیگ کے مقام پر پاک افغان شاہراہ بند کردی گئی جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ 

لاڑکانہ میں رتوڈیرو بائی پاس کے مقام پر انڈس ہائی وے بند کردی گئی جس کے باعث کراچی، پنجاب اور بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ 

چارسدہ میں پشاور اسلام آباد موٹر وے اور بنوں میں لنک روڈ بند کردی گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Traffic jam Traffic jam
پاکستان12 منٹس ago

ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج، شاہراہیں اور موٹرویز بند

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے احتجاج کے باعث کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں...

KUWAIT KUWAIT
تازہ ترین20 منٹس ago

ایران کا کویت پر حملہ، 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 افراد شدید زخمی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے کویت پر امریکی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی جسے فضائی...

holidays holidays
پاکستان57 منٹس ago

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا جمعہ 27 نومبر کو مقامی عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 27 نومبر کو اسلام آباد کی حدود میں...

Traffic accident Traffic accident
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مصر، ٹریفک حادثے میں 31 ہلاکتوں کے ذمہ دار کار سوار نوجوان گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

قاہرہ(صداۓ سچ نیوز)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے گیزہ کے ضلع...

Gold-Price Gold-Price
پاکستان1 گھنٹہ ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4...

Chaudhry Farrukh Bilal Kahout Chaudhry Farrukh Bilal Kahout
پاکستان1 گھنٹہ ago

چوہدری فرخ بلال کہوٹ کی شادی، دعوت ولیمہ میں معززین کی شرکت

کلرکہار ( صدائے سچ نیوز) معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد پرویز کہوٹ وریامال کے صاحبزادے اور چوہدری شیراز...

bernie-sanders bernie-sanders
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی سینیٹر کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ، غزہ کو زہریلا خطہ قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے آکسفیم کی نئی رپورٹ کی روشنی میں اسرائیل کو امریکی فوجی...

Global Temperatures Global Temperatures
تازہ ترین5 گھنٹے ago

عالمی درجہ حرارت مسلسل 6 دن تک 2 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد سے اوپر رہنے کا نیا سنگین ریکارڈ بن گیا

تاریخ میں پہلی بار دنیا میں مسلسل 6 روز تک اوسط درجہ حرارت کو صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے...

Khyber Operation Khyber Operation
پاکستان5 گھنٹے ago

خیبر، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 4 ہلاک

خیبر(صداۓ سچ نیوز) خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب...

iran-israel iran-israel
تازہ ترین5 گھنٹے ago

اسرائیل کی ایران کو نئی دھمکی، امریکا کے بغیر بھی حملہ کرنے کا اعلان

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکا کی فوجی مدد کے بغیر بھی کسی بھی وقت ایران پر حملہ...

Trending