Connect with us

تازہ ترین

مصر، ٹریفک حادثے میں 31 ہلاکتوں کے ذمہ دار کار سوار نوجوان گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

Traffic accident

قاہرہ(صداۓ سچ نیوز)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے گیزہ کے ضلع الوراق میں پیش آیا تھا۔

جہاں ایندھن سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد خوفناک آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔ اس حادثے میں 31 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا جو اپنے والد کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھا اور 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا۔

اسی اسپیڈ کے دوران وہ شاہراہ پر زگ زیگ حالت میں مختلف لینز تبدیل کرتے ہوئے دوسری گاڑیوں سے آگے نکلنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس کی کار کا اگلا بایاں حصہ ٹینکر کے پچھلے دائیں حصے سے ٹکرا گیا۔

اس ٹکر کے بعد کار سوار گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور اسی دوران ٹینکر کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔ ٹینکر سڑک کے درمیان بنے کنکریٹ کے حفاظتی جنگلے سے ٹکرا کر الٹ گیا اور اس میں موجود پیٹرول بہنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے وہاں سے گزرنے والی دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ابتدائی تحقیقات میں 27 گاڑیوں، جن میں کاریں اور موٹر سائیکلیں شامل تھیں، جل کر تباہ ہوگئیں اور ہلاکتوں کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی۔

مصری پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ حادثے کی تمام تفصیلات اور اس کی قانونی ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

holidays holidays
پاکستان4 منٹس ago

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا جمعہ 27 نومبر کو مقامی عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 27 نومبر کو اسلام آباد کی حدود میں...

Traffic accident Traffic accident
تازہ ترین14 منٹس ago

مصر، ٹریفک حادثے میں 31 ہلاکتوں کے ذمہ دار کار سوار نوجوان گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

قاہرہ(صداۓ سچ نیوز)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے گیزہ کے ضلع...

Gold-Price Gold-Price
پاکستان21 منٹس ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4...

Chaudhry Farrukh Bilal Kahout Chaudhry Farrukh Bilal Kahout
پاکستان34 منٹس ago

چوہدری فرخ بلال کہوٹ کی شادی، دعوت ولیمہ میں معززین کی شرکت

کلرکہار ( صدائے سچ نیوز) معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد پرویز کہوٹ وریامال کے صاحبزادے اور چوہدری شیراز...

bernie-sanders bernie-sanders
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی سینیٹر کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ، غزہ کو زہریلا خطہ قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے آکسفیم کی نئی رپورٹ کی روشنی میں اسرائیل کو امریکی فوجی...

Global Temperatures Global Temperatures
تازہ ترین4 گھنٹے ago

عالمی درجہ حرارت مسلسل 6 دن تک 2 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد سے اوپر رہنے کا نیا سنگین ریکارڈ بن گیا

تاریخ میں پہلی بار دنیا میں مسلسل 6 روز تک اوسط درجہ حرارت کو صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے...

Khyber Operation Khyber Operation
پاکستان4 گھنٹے ago

خیبر، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 4 ہلاک

خیبر(صداۓ سچ نیوز) خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب...

iran-israel iran-israel
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اسرائیل کی ایران کو نئی دھمکی، امریکا کے بغیر بھی حملہ کرنے کا اعلان

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکا کی فوجی مدد کے بغیر بھی کسی بھی وقت ایران پر حملہ...

Netanyahu Netanyahu
تازہ ترین4 گھنٹے ago

نیتن یاہو کیخلاف سیاسی دباؤ بڑھنے لگا، 7 اکتوبر کے حملے کی آزادانہ تحقیقات کے بل کی ابتدائی منظوری

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے لیے سیاسی مشکلات بڑھنے لگیں، اسرائیلی پارلیمنٹ...

f16 f16
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا کی یوکرین کو 622 ملین ڈالر کے ایف-16 معاون سازوسامان کی فروخت کی منظوری

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین کو ایف-16 لڑاکا طیاروں سے متعلق معاون سازوسامان اور تکنیکی خدمات...

Trending