تازہ ترین
نیٹو پر امریکی اخراجات کا سنجیدگی سے جائزہ لینگے، ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو پر امریکا کے اخراجات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو نے ساتھ نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا کے درمیان کچھ دنوں کے اندر مذاکرات کا دوسرا دور ہوسکتا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو ہمارے لیے وہاں موجود نہیں تھا، اب وہ آگے آنا چاہتا ہے، لیکن اب ہمارے لیے کوئی حقیقی خطرہ باقی نہیں رہا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے نیٹو پر کھربوں ڈالرز خرچ کیے تاکہ بنیادی طور پر اسے روس کے خلاف تحفظ فراہم کیا جا سکے، اگر آپ غور کریں تو ہم دراصل روس کے خلاف نیٹو کی حفاظت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی،بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے لیے جاسوسی میں ملوث تین افراد گرفتار
امریکی صدر نے اتحاد میں امریکا کی شمولیت کی افادیت پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ میں طویل عرصے سے اسے کچھ حد تک غیر ضروری سمجھتا رہا ہوں، مگر ہم اس پر کھربوں ڈالرز خرچ کر رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اب اس کا نہایت سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیٹو ایک دفاعی اتحاد ہے، جس میں امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک شامل ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

