پاکستان
سہیل آفریدی کا اصل امتحان کب شروع ہوگا؟اہم حقائق، خیبر میں جشن
پشاور (صدائے سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نامزدگی پر خیبر میں آتشبازی اور جشن منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق تاریخی باب خیبر کے مقام پر سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلی نامزدگی پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے اس خوشی میں آتشبازی کی، کارکنان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلی نامزدگی پورے خیبر کے لیے اعزاز ہے۔کارکنان نے کہا کہ ورکرکو الیکشن میں ٹکٹ پھرمشیر و وزیر بنانا اور اب وزیراعلی بننے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مشکور ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سہیل آفریدی قبائلی عوام و پختونخوا کے بہترین خدمت کریں گے۔نئے قائد ایوان نامزد ہونے والے سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ پہلی مرتبہ پی کے 70 سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ماضی میں وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
موجودہ حکومت میں سہیل آفریدی نے وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔ بعد ازاں کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں انہیں ہائر ایجوکیشن کے محکمے کا وزیر مقرر کردیا گیا۔ علاوہ ازیںسہیل آفریدی پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ سہیل آفریدی کو اینٹی ایسٹیبلشمنٹ سمجھا جاتا ہے۔ سیاسی حلقوں کے سہیل آفریدی کے لیے موجودہ مشکل حالات میں وزارت اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنا پھولوں کی نہیں کانٹوں کی سیج ہے۔ اس وقت دنیا بھر کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ کس طرح عمران خان جیل میں قید رہ کر پہلے تو سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرواتے ہیں اور دوسرا انتخاب میں کا میابی کے بعد سہیل آفریدی کس حدتک عمران خان اور پی ٹی آئی کی توقعات پر پوارااترتے ہیں اور پارٹی کو موجودہ گرداب سے نکالتے ہیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

