Connect with us

پاکستان

علی امین گنڈاپور مستعفی، سہیل آفریدی نیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نامزد

پشاور( صدائے سچ نیوز)علی امین گنڈا پور وزیرِاعلی خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھیج دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلی کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔اس سے قبل علی امین گنڈاپور نے صوبے کی وزارتِ اعلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارتِ اعلی کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔اس سے قبل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلی سے ہٹانے کی تصدیق کی اور اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی تھی۔سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارتِ اعلی سے ہٹایا جا رہا ہے۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیرِ اعلی نامزد کیا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے جس کا پسِ منظر بھی بیان کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی بدترین صورتِ حال ہے، آج اورکزئی میں ہمارے جوان اور افسر شہید ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت کو کہا گیا کہ وفاق کی غلط پالیسی سے خود کو دور کرے۔

یہ بھی پڑھیں

WhatsApp Users WhatsApp Users
تازہ ترین15 سیکنڈز ago

واٹس ایپ پر بغیر اجازت دوسرے صارف کا نمبر دیکھنے والے ہوجائیں ہوشیار!

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نئے پرائیویسی فیچر کی تیاری کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین کو...

sleep late night sleep late night
تازہ ترین12 منٹس ago

ہفتے بھر دیر تک جاگنا، ویک اینڈ پر دیر تک سونا سنگین خطرات کا باعث

محقیقن نے اس تحقیق کے لیے 10 لاکھ سے زائد راتوں کی نیند کا تجزیہ کیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے...

gas-pipeline gas-pipeline
تازہ ترین21 منٹس ago

مدینہ ریجن میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر حملہ کے نتیجے میں محدود پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا: سعودی وزارتِ توانائی

 ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق آج مدینہ ریجن میں ‘ایسٹ ویسٹ پائپ لائن’ کو ایک حملے میں...

donald-trump- donald-trump-
تازہ ترین24 منٹس ago

’کیا واقعی کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہ الیکشن شفاف تھے‘، ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات پر سوال اٹھا دیے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی بڑی شکست کے بعد...

Uzman-and-Naureen Uzman-and-Naureen
پاکستان37 منٹس ago

نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی 48 گھنٹوں میں طبی بنیادوں پر رہائی کا امکان، ذرائع

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہورسے ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نظر بند ہیں۔ ...

hayatabad medical complex hayatabad medical complex
پاکستان54 منٹس ago

خیبر میں پُراسرار طور پر ایک ہی خاندان کے 5 کمسن بچے جاں بحق، دو بے ہوش

خیبر (صداۓ سچ نیوز) ضلع خیبر میں پُراسرار بیماری کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 کمسن بچے جاں بحق...

JUI Islamabad JUI Islamabad
پاکستان1 گھنٹہ ago

جے یو آئی اسلام آباد کے نائب امیر زیر حراست، نامعلوم مقام منتقل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جے یو آئی اسلام آباد کے نائب امیر قاری افتخار کو حراست میں لے لیا...

sheikh hASENA sheikh hASENA
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کسی دہشتگرد کو پاسپورٹ نہیں دیتے‘، شیخ حسینہ کی نئے پاسپورٹ کی درخواست مسترد

Chairperson Benazir Income Support Programme Chairperson Benazir Income Support Programme
پاکستان2 گھنٹے ago

تھرپارکر میں خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے بی آئی ایس پی کا سندھ حکومت سے تعاون کا اعلان

مٹھی (صداۓ سچ نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ...

North Waziristan North Waziristan
پاکستان2 گھنٹے ago

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسزکا آپریشن، مساجد میں قائم فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ٹھکانےکلیئر

شمالی وزیرستان (صداۓ سچ نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی موزک گاؤں میں سکیورٹی فورسز  نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن...

Trending