Connect with us

تازہ ترین

ایران کے ساتھ مذاکرات میں چند دنوں میں اہم پیشرفت متوقع، پاکستان میں مزید بات چیت کے منتظر ہیں، امریکی حکام

donald-trump

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے میں صرف تین دن باقی رہ گئے،مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی تاریخ بھی طے نہ ہوسکی ۔ امریکی عہدیدار کے مطابق اگر ڈیڈ لائن سے پہلے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت وائٹ ہاؤس کےسچویشن روم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، آبنائے ہرمز کی تازہ ترین صورتحال اور ایران سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی میڈیا کےمطابق صدر ٹرمپ نے اس دوران پاکستان اور ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا،

وائٹ ہاوس حکام کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں چند دنوں میں اہم پیشرفت متوقع ہے،ہم پاکستان میں مزید بات چیت کےمنتظر ہیں۔

امریکی عہدیدار نےبتایاکہ صدر ٹرمپ سیز فائرکی مدت ختم ہونے سے قبل تنازع حل کرنا چاہتے ہیں، اگر مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔

اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس سمیت وزیرخارجہ،وزیرجنگ،چیئرمین جوائنٹ چیفس ڈی کین اور سی آئی اے چیف نے بھی شرکت کی ۔

ادھر روس نے ایرانی یورینیم کو ہٹانےمیں مدد کی پیش کش کردی،روسی جوہری توانائی کارپوریشن نے جاری بیان میں کہا روس واحد ملک ہےجس کا ایران کے ساتھ تعاون کا اچھا تجربہ ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نےکہاامریکی صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سےمتعلق بیانات بے معنی ہیں،آبنائے ہرمز امریکی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باعث بند رہے گی، آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی،خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں کوئی بھی جہاز اپنی  جگہ سے حرکت نہ کرے، آبنائے ہرمز کے قریب جانا دشمن کے ساتھ تعاون سمجھا جائے گا،اگر غیرملکی جہازوں نے کوئی حرکت ک تو نشانہ بنائیں گے،تمام جہاز پاسدارانِ بحریہ کی سرکاری معلومات پر عمل کریں۔

دوسری جانب حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اپنے بیان میں کہااسرائیل کے ساتھ جنگ بندی یکطرفہ نہیں ہو سکتی، دس روزہ جنگ بندی اس وقت تک برقرار نہیں رہ سکتی جب تک دونوں فریق پابندی نہ کریں،جنگ بندی کا مطلب تمام لڑائی اور دشمنی کا مکمل خاتمہ ہے،ہمیں اسرائیل پر اعتماد نہیں ،ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں،ہمارے جنگجو لبنان میں اسرائیلی حملوں کا جواب دیں گے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین6 گھنٹے ago

حتمی معاہدے کیلئے تیل کی برآمدات کی اجازت اور منجمد اثاثوں کی بحالی لازمی قرار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ حتمی معاہدے کیلئے تیل کی...

china-america china-america
تازہ ترین6 گھنٹے ago

چین نے 10 امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین نے امریکی عائد پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر...

gold gold
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امن مذاکرات میں اہم پیش رفت، سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

امریکا ایران امن مذاکرات میں پیش رفت سے افراطِ زر اور شرحِ سود میں اضافے کے خدشات کے باعث عالمی...

naeem qasim naeem qasim
تازہ ترین6 گھنٹے ago

اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، حزب اللّٰہ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں اپنی موجودگی برقرار نہیں...

crude-oil-prices crude-oil-prices
پاکستان6 گھنٹے ago

امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت، خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں

امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام...

Gilgit Baltistan assembly Gilgit Baltistan assembly
پاکستان7 گھنٹے ago

گلگت بلتستان کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان (صداۓ سچ نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد...

us_-iran-deal us_-iran-deal
پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں بڑی پیشرفت، ایران کے منجمد اثاثے بحال، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم

تہران (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اورقطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،جس میں امریکا کی جانب سے ایران...

trump-italy pm trump-italy pm
تازہ ترین7 گھنٹے ago

اٹلی اوراسکی وزیراعظم نے ایران کے خلاف ہمارا ساتھ دینے کا سوچا بھی نہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید...

US-Senator-Lindsey-graham US-Senator-Lindsey-graham
تازہ ترین7 گھنٹے ago

وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے، لنزے گراہم

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب ابراہم معاہدے میں...

trump trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کھلی ہے،تیل کی ترسیل بدستور جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیویارک ٹائمز پر تنقید کرتے ہوئے رپورٹ کو...

Trending